• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کراچی: تحریک انصاف کے کارکن کی مبینہ ٹارگٹ کلنگ

شائع October 5, 2019
محمد آصف کی گردن میں گولی لگی اور وہ جانبر نہ ہو سکے — فائل فوٹو / اے ایف پی
محمد آصف کی گردن میں گولی لگی اور وہ جانبر نہ ہو سکے — فائل فوٹو / اے ایف پی

کراچی کے علاقے عزیز آباد میں مبینہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کارکن جاں بحق ہوگیا۔

حکام کے مطابق 43 سالہ محمد آصف عرف چِکنی پر فیڈرل بی ایریا کے بلاک 8 میں فائرنگ کی گئی۔

عزیز آباد پولیس نے کہا کہ عصر کی نماز کے بعد محمد آصف جیسے ہی مدنی مسجد سے باہر آئے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

فائرنگ سے محمد آصف کی گردن پر گہرا زخم آیا اور انہیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ہسپتال کے پولیس سرجن ڈاکٹر قرار احمد عباسی نے کہا کہ محمد آصف راستے میں ہی دم توڑ چکے تھے اور یہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: سچل گوٹھ میں مسجد کے خطیب کی ’ٹارگٹ کلنگ‘

انہوں نے کہا کہ محمد آصف کو گردن کے پیچھے لگنے والی گولی ان کے دائیں رخسار کو پار کرکے نکل گئی تھی۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے۔

تفتیشی افسران نے جائے وقوع سے 30 بور پستول کے دو خول برآمد کیے۔

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی جمال صدیقی نے ڈان کو بتایا کہ محمد آصف علاقے میں پارٹی کے متحرک کارکن تھے، جن کی ہلاکت نے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھادیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم لندن کے کارکنان کا کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف

پارٹی کے دوسرے قانون ساز خرم شیر زمان نے پولیس اور دیگر حکام پر قاتلوں کی گرفتاری پر زور دیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کراچی پولیس چیف سے اس کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024