• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایپل نے مجھے دھوکے سے ہم جنس پرست بنایا، آئی فون صارف نے مقدمہ دائر کردیا

شائع October 4, 2019
صارف نے الزام لگایا کہ 2017 میں ان کے آئی فون میں ورچوئل والٹ پر غلط کرپٹو کرنسی ملنے کی وجہ سے وہ ہم جنس پرست بنے۔ — فوٹو: گنیئرز ناؤ
صارف نے الزام لگایا کہ 2017 میں ان کے آئی فون میں ورچوئل والٹ پر غلط کرپٹو کرنسی ملنے کی وجہ سے وہ ہم جنس پرست بنے۔ — فوٹو: گنیئرز ناؤ

روسی آئی فون صارف نے امریکی ادارے ایپل پر انہیں ہم جنس پرست بنانے کا الزام لگاتے ہوئے 10 لاکھ روسی روبل (24 لاکھ روپے) ادا کرنے کا دعویٰ کردیا۔

اوڈیٹی سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق روسی انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے عدالتی درخواست میں مذکورہ شخص نے الزام لگایا کہ 2017 میں ان کے آئی فون میں ورچوئل والٹ پر غلط کرپٹو کرنسی ملنے کی وجہ سے وہ ہم جنس پرست بنے۔

درخواست گزار ڈی رازومیلوف نامی شخص نے دعویٰ کیا کہ انہیں ایل جی بی ٹی برادری کے اراکین کے لیے بنائی گئی کرپٹو کرنسی کے 69 گے کوائنز نامعلوم شخص کی جانب سے موصول ہوے۔

مزید پڑھیں: ایپل کے ایک ارب آئی فون صارفین پر ہیکرز کے حملے کا انکشاف

ان کا کہنا تھا کہ انہیں موصول کرپٹو کرنسی کے ساتھ پیغام لکھا تھا کہ 'اسے اس وقت تک استعمال نہیں کرنا جب تک تم آزما نہ لو'۔

انہوں نے بتایا کہ 'مجھے اس بات نے ہم جنسی پرستی کو آزمانے پر مجبور کیا اور میں اس طرح سے جنس پرست ہوگیا'۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ 'مجھے لگا کہ میں کسی کے بارے میں کوئی رائے بغیر آزمائے کیسے قائم کرسکتا ہوں اور اس لیے میں نے ہم جنس پرستی کو آزمایا اور 2 ماہ بعد میرے ہم جنس شخص سے مجھے محبت ہوگئی اور اب میں اس سے باہر نہیں آسکتا'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'میرا ایک بوائے فرینڈ ہے اور مجھے نہیں معلوم کہ میں یہ بات اپنے والدین کو کیسے بتاؤں، اس پیغام کی وجہ سے میری زندگی تبدیل ہوگئی اور اب یہ دوبارہ کبھی درست نہیں ہوسکتی'۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل آئی فون کے لیے انتہائی محفوظ سیکیورٹی سسٹم بنانے میں کامیاب

انہوں نے کہا کہ 'ایپل نے مجھے دھوکے سے ہم جنس پرست بنایا ہے، اس تبدیلی سے مجھے ذہنی دباؤ کا سامنا ہے'۔

ان کے وکیل نے روسی میڈیا کو بتایا کہ ان کا مقدمہ بہت سنگین ہے اور ان کے موکل کو ایپل کے اقدامات سے پریشانیاں اٹھانی پڑ رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 'پیغام تھرڈ پارٹی ایپلی کیشن سے موصول ہوا تاہم ایپل اس کے پلیٹ فارم پر ملنے والی تمام سروسز کی ذمہ داری قبول کرتا ہے جس کی وجہ سے ایپل کو معاوضے کے طور پر 10 لاکھ روبلز ادا کرنے چاہیے'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024