• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

گوگل پکسل 4 کی تمام تر تفصیلات قبل از وقت لیک

شائع October 3, 2019
گوگل پکسل 4 کی ایک لیک تصویر — فوٹو بشکریہ ویبو
گوگل پکسل 4 کی ایک لیک تصویر — فوٹو بشکریہ ویبو

اگر کسی اسمارٹ فون کو دنیا میں سب سے زیادہ لیک ہونے والا قرار دیا جائے تو یہ اعزاز ممکنہ طور پر گوگل کے پکسل 4 کے پاس جائے گا۔

درحقیقت ایسا لگتا ہے کہ اس فون کے بارے میں روز ہی کوئی نہ کوئی لیک سامنے آتی ہے جیسے فیس آئی ڈی، گاڑی کے حادثے کو پکڑنا، اپ ڈیٹڈ ریکارڈر ایپ اور ٹچ لیس جیسپر، مگر اب تو اس کے تمام سپیسی فیکیشن بھی سامنے آگئے ہیں۔

نائن ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق آفیشل سپیسی فیکیشن سے معلوم ہوتا ہے کہ اس فون میں اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر، 6 جی بی ریم اور 90 ہرٹز ڈسپلے صارفین کو دستیاب ہوگا۔

پکسل 4 اور پکسل 4 ایکس ایل میں بڑا فرق ڈسپلے سائز اور بیٹری کا ہوگا یعنی پکسل فور 5.7 انچ جبکہ پکسل فور ایکس ایل 6.3 انچ ڈسپلے سے لیس ہوگا جبکہ پکسل فور میں 2800 ایم اے ایچ اور پکسل فور ایکس ایل میں 3700 ایم اے ایچ بیٹری دی جائے گی۔

دونوں فونز میں 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کا آپشن ہوگا۔

دونوں ڈیوائسز میں ایک نئی چیز پکسل نیورول کور بھی ہوگی جو کہ پکسل ویژول کور کا نیا نام لگتا ہے جو پکسل 3 میں دیا گیا تھا۔

یہ امیجنگ چپ پکسل فون میں کم روشنی میں بہترین تصاویر میں مدد دیتی ہے تو توقع کی جاسکتی ہے کہ نئے فونز میں یہ صلاحیت پہلے سے بھی زیادہ بہتر ہوگی۔

جہاں تک فون کے ڈبے کی بات ہے تو اس میں یو ایس بی سی کیبل، 18 واٹ یو ایس بی سی پاور اڈاپٹر، ایک کوئیک سوئچ اڈاپٹر، ایک سم ٹول اور ایک کوئیک اسٹارٹ گائیڈ ہوگی، مگر ائیرفون نہیں دیا جائے گا۔

اب پکسل فور سیریز کے فونز کے بارے میں لگتا ہے کہ کوئی نئی تفصیل باقی نہیں رہ گئی اور 15 اکتوبر کو اس کے لانچ ایونٹ میں درحقیقت کچھ نیا دکھانے کی بجائے اس کے فیچرز کا مظاہرہ ہی ہوگا۔

یہاں تک کہ کمپنی نے خود بھی اس فون کے کچھ فیچرز کو قبل از وقت ہی لیک کردیا تھا جیسے نئی راڈار ٹیکنالوجی جو ٹچ اسکرین کو چھوئے بغیر مختلف کام ڈیوائس سے کچھ دور ہاتھ کی حرکت سے کرنا ممکن بنائے گی۔

پہلی بار اس سیریز میں بیک پر 2 یا اس سے زائد کیمرے دیئے جارہے ہیں، اس سے قبل گزشتہ سال پکسل تھری ایکس ایل کے فرنٹ پر تو 2 کیمرے تھے مگر بیک پر ایک ہی کیمرا دیا گیا تھا۔

مگر کون جانتا ہے کہ گوگل نے ابھی بھی کچھ سرپرائز فیچر چھپا کر رکھے ہوئے ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024