• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سوزوکی کا دلچسپ کانسیپٹ گاڑیاں پیش کرنے کا عندیہ

شائع October 3, 2019
واکو اسپاﺅ — فوٹو بشکریہ سوزوکی
واکو اسپاﺅ — فوٹو بشکریہ سوزوکی

معروف کمپنی سوزوکی نے نئی کانسیپٹ گاڑیاں ٹوکیو موٹر شو کے دوران متعارف کرانے کا عندیہ دیا ہے۔

ان میں سے ایک گاڑی جدت و قدامت کے امتزاج کے ساتھ ہے جسے واکو اسپاﺅ کا نام دیا گیا ہے جبکہ دوسری منفرد ڈیزائن کی ہنارے ہے۔

ان گاڑیوں کی تفصیلات تو فی الحال دستیاب نہیں مگر ان کی تصاویر ضرور سامنے آچکی ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ گاڑیاں دیکھنے میں کتنی اچھی ہیں۔

سوزوکی واکو اسپاﺅ نامی کانسیپٹ گاڑی میں ماضی کی گاڑیوں سے متاثر باڈی دی گئی ہے جو کہ 1960 کی دہائی کی سوزوکی فرنٹی سے متاثر لگتی ہے مگر نئی گاڑی میں کچھ نئے اضافے بھی موجود ہیں۔

جیسے رئیر فیسنگ کیمرے نظر آرہے ہیں جبکہ یہ 2 دروازوں والی گاڑی ہے جو کہ ممکنہ طور پر ہائیبرڈ ہوگی جبکہ باڈی شیپ بدلنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہوگی اور ڈیش بورڈ پر تفریحی مواد بھی دیکھا جاسکے گا۔

مگر کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ یہ گاڑی خود کو کیسے اور کس حد تک بدل سکتی ہے۔

دوسری جانب ہنارے باکسی وین کانسیپٹ گاڑی ہے جس کی باڈی کافی بڑی نظر آتی ہے۔

ہنارے — فوٹو بشکریہ سوزوکی
ہنارے — فوٹو بشکریہ سوزوکی

کمپنی کے مطابق یہ ایک خودکار ڈرائیونگ والی گاڑی ہے اور ہنارے کا مطلب ڈیٹیچڈ کاٹیج ہے اور ڈیزائن کے لحاظ سے واکو اسپاﺅ سے زیادہ دلچسپ لگتی ہے۔

دیکھنے میں یہ کسی ڈبے کی طرح نظر آتی ہے مگر پھر بھی اس میں ماضی کی واکس ویگن کی جھلک نظر آتی ہے۔

یہ دونوں گاڑیاں ٹوکیو موٹر شو کے دوران پیش کی جائیں گی اور یہ ایونٹ 23 اکتوبر کو شروع ہورہا ہے، جس کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی اور معلوم ہوسکے گا کہ یہ عام صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوں گی یا نہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

قمر عالم Oct 04, 2019 10:19am
سوزوکی نے ابھی تک اپنی روایت نہیں توڑی۔ بدصورت گاڑیاں بنانے کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024