• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
شائع October 4, 2019 اپ ڈیٹ January 21, 2020

چُکیل: سوات کے فیری میڈوز

تحریر و تصاویر: امجد علی سحاب

اگر اہلِ گلگت بلتستان کو ’فیری میڈوز‘ پر فخر ہے، تو اہلِ خیبر پختونخوا کو بجا طور پر ’چکیل بانڈہ‘ پر فخر کرنا چاہیے، جہاں فطرت اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جلوہ گر ہے۔

خیبر پختونخوا کی جنت نظیر وادی سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سے محض 77 کلومیٹر کے فاصلے پر وادئ مانکیال تک کا راستہ پختہ سڑک کی شکل میں ملتا ہے، جہاں سے آگے فور بائے فور گاڑی کے ذریعے وادئی مانکیال کے مختلف درّوں بڈئی، سیرئی اور گٹ خوا کے پہاڑوں کا سینہ چیر کر کچا مگر پُرخطر راستہ بنایا گیا ہے، جو مانکیال ندی (مانکیال خوڑ) کے ساتھ ساتھ آخری اسٹاف (گٹ خوا) تک تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی صبر آزما مسافت پر مشتمل ہے۔

گٹ خوا کے سرسبز و شاداب علاقے سے گزرنے کا عمل جاری ہے
گٹ خوا کے سرسبز و شاداب علاقے سے گزرنے کا عمل جاری ہے

گٹ خوا میں گپ شپ جاری ہے
گٹ خوا میں گپ شپ جاری ہے

اس چھوٹی سی آبشار سے چکیل اور فیری میڈوز کے راستے جدا ہوتے ہیں
اس چھوٹی سی آبشار سے چکیل اور فیری میڈوز کے راستے جدا ہوتے ہیں

چرواہوں کے کچے کوٹھے جس کے پیچھے مانکیال سیریز کے پہاڑ نظر آ رہے ہیں
چرواہوں کے کچے کوٹھے جس کے پیچھے مانکیال سیریز کے پہاڑ نظر آ رہے ہیں

دورانِ سفر مانکیال ندی کا مسحور کن شور، بڈئی، سیرئی اور دیگر درّوں کی خوبصورتی سیاحوں پر سحر طاری کردیتی ہے۔ راستہ چونکہ پُرخطر ہے، اس لیے کمزور دل سیاح پورے راستے کلمۂ طیبہ کے ورد کے ساتھ نظریں ڈرائیور کی طرح راستے پر ہی گاڑے رکھتے ہیں۔

گٹ خوا وہ آخری درّہ ہے جہاں فور بائے فور گاڑی کا راستہ ختم اور پیدل سفر شروع ہوجاتا ہے۔ گٹ خوا کے رہائشی اور ہمارے گائیڈ 19 سالہ محمد بلال کے مطابق سیزن (یکم جون تا 31 اگست) میں یہاں سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ ’ہمارا علاقہ حکومتی عدم توجہی کی بنا پر باقی ماندہ دنیا سے کٹ کر رہ گیا ہے۔ اگر محکمۂ سیاحت اور متعلقہ حکومتی و غیر حکومتی ادارے اس طرف نظرِ کرم فرمائیں، تو سیاح گلگت بلتستان کے فیری میڈوز کی کہانی بھول جائیں گے۔‘

ہماری ٹیم (فلک سیر ٹریکنگ کلب) چونکہ سیزن آف ہونے کے بعد پہنچی تھی، اس لیے بانڈہ کی خوبصورتی کسی حد تک ماند پڑگئی تھی۔ محمد بلال کے بقول موسمِ بہار میں یہ پوری وادی خود رو پھولوں کی چادر تان لیتی ہے۔ ایسے میں چُکیل پر جنت کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے کا گمان ہوتا ہے۔

کوہِ سجن کے اوپر بادلوں کی دلفریب آنکھ مچولی جاری ہے
کوہِ سجن کے اوپر بادلوں کی دلفریب آنکھ مچولی جاری ہے

چرواہوں کا کوٹھا، مانکیال سیریز اور بادل الگ سماں باندھ رہے ہیں
چرواہوں کا کوٹھا، مانکیال سیریز اور بادل الگ سماں باندھ رہے ہیں

چکیل بانڈہ میں دھوپ اور چھاؤں کا حسین امتزاج
چکیل بانڈہ میں دھوپ اور چھاؤں کا حسین امتزاج

گٹ خوا سے آگے پیدل مسافت شروع ہوجاتی ہے۔ یہ ایک صبر آزما مرحلہ اس لیے ہے کہ چُکیل بانڈہ، گٹ خوا کے قبلہ رُو پہاڑ کے اوپر واقع ہے۔ یہ پہاڑ 3 اطراف سے گھنے جنگل سے اٹا پڑا ہے۔ دیار کے لمبے درختوں کی ٹھنڈی چھاؤں میں زگ زیگ اسٹائل کا گزرتا ہوا راستہ چوٹی تک رسائی دیتا ہے۔ نیچے سے نظارہ کرنے پر یہ راستہ رینگتے ہوئے سانپ کی شکل بناتا ہے۔

مختلف پرندوں کی آوازیں پہاڑ پر چڑھائی کے اس مشکل مرحلے میں کانوں میں رَس گھولتی رہتی ہیں۔ چوٹی پر پہنچتے ہی حیرت انگیز طور پر ایک وسیع میدان، تاحدِ نگاہ سرسبز و شاداب چراہ گاہ، اس میں چرتے جانور اور چرواہوں کے کچے کوٹھے نظر آتے ہیں جو طمانیت بخشنے کے لیے کافی و شافی ہیں۔ ایسے ہی کسی موقع پر شاعر کے دل سے یہ آواز نکلی ہوگی کہ

اگر فردوس بر روئے زمیں است

ہمیں است و ہمیں است و ہمیں است

چکیل بانڈہ میں دھوپ اور چھاؤں کے امتزاج کا ایک اور دلفریب منظر
چکیل بانڈہ میں دھوپ اور چھاؤں کے امتزاج کا ایک اور دلفریب منظر

چکیل میں خیمے لگانے کے لیے ایک کھلا ڈھلا میدان موجود ہے
چکیل میں خیمے لگانے کے لیے ایک کھلا ڈھلا میدان موجود ہے

ناشتے کے لیے پراٹھے تیار کیے جا رہے ہیں
ناشتے کے لیے پراٹھے تیار کیے جا رہے ہیں

کوہِ سجن کی چوٹی صاف نظر آ رہی ہے
کوہِ سجن کی چوٹی صاف نظر آ رہی ہے

چُکیل میں شرقاً مانکیال سیریز کی مختلف چوٹیوں کے اوپر بادلوں کی آنکھ مچولی ایک الگ سماں باندھ لیتی ہے۔ مٹلتان سوات سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ گائیڈ محمد اللہ کاکا کے بقول چُکیل سے نظر آنے والی سب سے لمبی چوٹی کوشین یا کوہِ سجن کہلاتی ہے۔ ’یہ چوٹی مینگورہ شہر سے صاف نظر آتی ہے۔ اگر اس کی بہتر طور پر تشہیر کی جائے، تو بین الاقوامی کوہِ پیما اس طرف راغب ہوجائیں گے اور اسے سَر کرنے کی کوئی سبیل نکال لیں گے۔‘

محمد اللہ کاکا نے آگے بتایا کہ ’میری عمر 65 سال ہے۔ 45 سال سے مختلف علاقائی، قومی و بین الاقوامی ٹریکر اور کوہِ پیماؤں کو گائیڈنس دیتا چلا آرہا ہوں۔ مگر اتنے سالوں میں، مَیں نے کسی کی جانب سے بھی کوہِ سجن کو سَر کرنے کے حوالے سے نہیں سنا ہے‘۔

مانکیال سیریز کا ایک پہاڑ، اڑتے بادل اور چاند سماں باندھ رہے ہیں
مانکیال سیریز کا ایک پہاڑ، اڑتے بادل اور چاند سماں باندھ رہے ہیں

خانکو جھیل پر پڑنے والی پہلی نظر
خانکو جھیل پر پڑنے والی پہلی نظر

خانکو جھیل
خانکو جھیل

موسمِ بہار میں چُکیل کے ساتھ ہی کھڑے پہاڑ کے اوپر پڑی ہوئی برف سے پانی وافر مقدار میں دستیاب ہوجاتا ہے۔ چھوٹے چھوٹے نالوں کی شکل میں بہتا پانی ایک مدھر موسیقی جنم دیتا ہے۔

چُکیل کیمپنگ کے لیے وسیع میدان ہے۔ سیزن میں چرواہے اپنے کوٹھوں میں قیام پذیر ہوتے ہیں۔ اس لیے بہتر ہوگا کہ اپنے ساتھ خیمے لیے جائیں۔

وہاں چونکہ کسی قسم کا کوئی ریسٹورنٹ وغیرہ بھی نہیں، اس لیے کھانے کی اشیا بھی ساتھ لینا نہ بھولیں۔

چکیل کے ساتھ لگے پہاڑ کی چوٹی تک 3 گھنٹے کی مزید ہائیکنگ کی جاسکتی ہے، جہاں بالکل ٹاپ سے ایک راستہ ایک پیاری جھیل خانکو تک نکلتا ہے۔

جھیل الپائن چوٹیوں کی گود میں واقع ہے، جہاں تک تجربہ کار ٹریکرز ہی رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔


امجد علی سحاب روزنامہ آزادی اسلام آباد اور باخبر سوات ڈاٹ کام کے ایڈیٹر ہیں۔ اردو کو بطور مضمون پڑھاتے ہیں۔ اس کے ساتھ فری لانس صحافی بھی ہیں۔ نئی دنیائیں کھوجنے کے ساتھ ساتھ تاریخ و تاریخی مقامات میں دلچسپی بھی رکھتے ہیں۔


ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

امجد علی سحاب

امجد علی سحابؔ روزنامہ آزادی اسلام آباد اور باخبر سوات ڈاٹ کام کے ایڈیٹر ہیں۔ اردو بطور مضمون پڑھاتے ہیں، اس کے ساتھ فری لانس صحافی بھی ہیں۔ نئی دنیائیں کھوجنے کے ساتھ ساتھ تاریخ و تاریخی مقامات میں دلچسپی بھی رکھتے ہیں۔

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (10) بند ہیں

ali Oct 04, 2019 08:10pm
its heaven on earth thank you very much for sharing these pics keep it up
شاہد حسن Oct 04, 2019 08:54pm
بہت اعلیٰ تحریر،، بہت اعلیٰ مقام۔۔۔ دل چاہتا ہے ابھی روانہ ہوجاؤں
Muhammad Ahsan Oct 05, 2019 09:45am
کبھی ھمیں بھی اپنے ساتھ لے جاییں
ADNAN MAZHER KHAN Oct 05, 2019 12:23pm
Very good reporting. Impressive.
muhammad kashif Bhatti Oct 05, 2019 03:26pm
Same as always great article and pic
Khalid H. khan Oct 05, 2019 06:30pm
Very charming place in KPK, must be visited. thank you Mr. Amjad.
Latif Khan Oct 05, 2019 07:40pm
Thanks for sharing your story. It seems to be a beautiful area. It was a Moghal king who said about Kashmir if there was a heaven on earth this is it this is it. I wonder how big is this jheel Manko Is it a real jheel or a johar
Adil Jadoon Oct 06, 2019 07:59am
Too many trees have been cut in swat. Kalam is a lot more barren then it was 20 years ago. Need to protect the environment.
Mohammad kamran Oct 10, 2019 11:31am
Woww so nice. i was planning to visit again kalam malam jabba but now i am thinking to visit this side. thanks for share
استاد نظاماني Dec 01, 2019 11:53pm
best sir