• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
شائع October 3, 2019 اپ ڈیٹ October 4, 2019
فہرست میں 400 امریکی افراد کو شامل کیا گیا ہے —فوٹو: فوربز
فہرست میں 400 امریکی افراد کو شامل کیا گیا ہے —فوٹو: فوربز

معتبر کاروباری جریدے ’فوربز‘ نے امریکا کی 400 امیر ترین و ارب پتی شخصیات کی فہرست جاری کردی، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 275 ویں نمبر پر ہیں۔

امریکا کی امیر ترین پہلی 10 شخصیات میں ایک بھی خاتون شامل نہیں ہیں، جب کہ اس فہرست میں ان امیر افراد کو شامل نہیں کیا گیا جن کی دولت کے اثاثے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر تک یا اس سے معمولی سے زائد ہوں۔

اس فہرست میں ان امیر افراد کو شامل کیا گیا ہے جن کی دولت 2 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فہرست میں نہ صرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بلکہ دیگر 240 امریکیوں سے بھی ایک پاکستانی نژاد ارب پتی دولت میں آگے ہے۔

فوربز کی فہرست میں پاکستانی نژاد امریکی تاجر 69 سالہ شاہد خان 61 ویں نمبر پر ہیں اور ان کی دولت 8 ارب ڈالر ہے۔

اوپرا ونفرے - 319

اوپرا ونفرے واحد ٹی وی سلیبرٹی ہیں جو فہرست میں شامل ہیں—فوٹو: اے پی
اوپرا ونفرے واحد ٹی وی سلیبرٹی ہیں جو فہرست میں شامل ہیں—فوٹو: اے پی

معروف امریکی ٹی وی اینکر اوپرا ونفرے بھی فوربز کی اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں، انہیں اس فہرست میں 319 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

اوپرا ونفرے کی مجموعی دولت 2 ارب 70 کروڑ ڈالر تک ہے اور ان کی زیادہ تر کمائی ان کی ٹی وی مصروفیات اور میڈیا انڈسٹری میں کی گئی سرمایہ کاری سے ہوئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ - 275

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے امیر ترین 400 افراد کی فہرست میں 275 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے اور ان کی دولت 3 ارب 10 کروڑ ڈالر تک بتائی گئی ہے۔

جریدے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی زیادہ تر دولت ان کے ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سے بنی جو انہوں نے اپنے والد کے ساتھ کم عمری میں سستے گھر بنانے کی ایک اسکیم کے تحت شروع کیا تھا اور اب تک نیویارک کے مہنگے ترین علاقے ’منہٹن‘ میں ان کی نصف درجن سے زائد کثیر منزلہ عمارتیں اور دیگر کاروبار ہیں۔

شاہد خان - 61

شاہد خان کی دولت 8 ارب ڈالر تک ہے—فوٹو: اے پی
شاہد خان کی دولت 8 ارب ڈالر تک ہے—فوٹو: اے پی

پاکستانی نژاد امریکی تاجر شاہد خان کو اس فہرست میں 61 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے اور ان کی دولت 8 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔

شاہد خان کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ محض 16 برس کی عمر میں پاکستان سے امریکا منتقل ہوئے اور ان کی جیپ میں 500 ڈالر تھے لیکن اب وہ 8 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔

شاہد خان کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ انہوں نے 1980 میں خود کو ملازمت دینے والے ایک شخص سے آٹو پارٹس کی کمپنی خریدی تھی جو ان کی اصل کمائی ہے اور اب اسی کمپنی کے دنیا بھر میں 66 پلانٹس ہیں اور اس کمپنی کے 24 ہزار ملازمین ہیں۔

ایلون مسک - 23

امریکی ٹیکنالوجی و آٹو کمپنیوں اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کو اس فہرست میں 23 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے اور ان کی مجموعی دولت 20 ارب 10 کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔

مکینزی بزوز - 15

مکینزی بزوز کی دولت 33 ارب ڈالر سے زائد ہے—فوٹو: اے پی
مکینزی بزوز کی دولت 33 ارب ڈالر سے زائد ہے—فوٹو: اے پی

دنیا کے امیر ترین شخص جیف بزوز کی سابق اہلیہ مکینزی بزوز کو اس فہرست میں 15 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے اور ان کی مجموعی دولت 33 ارب 80 کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مکینزی بزوز کی زیادہ تر دولت انہیں ان کی طلاق کی وجہ سے حاصل ہوئی، چوں کہ انہوں نے سابق شوہر سے طلاق کے بعد 33 ارب ڈالر تک لیے تھے اور اس میں سے بھی انہوں نے زیادہ تر رقم عطیہ کردی تھی۔

الائس والٹن - 11

الائس والٹن امریکا کی امیر تریں خاتون ہیں—فوٹو: اے پی
الائس والٹن امریکا کی امیر تریں خاتون ہیں—فوٹو: اے پی

وال مارٹ کے بانی سیم والٹ کی بیٹی الائس والٹن امریکا کی سب سے امیر ترین خاتون ہیں جب کہ وہ امریکا کی 11 ویں امیر خاتون بھی ہیں، ان کی دولت 51 ارب 90 کروڑ ڈالر ہے۔

اسی فہرست میں ان کے بڑے بھائی نویں نمبر پر جب کہ ایک بھائی 12 ویں نمبر پر ہیں۔

مائیکل بلوم برگ - 9

معروف امریکی میڈیا ادارے ’بلوم برگ‘ کے مالک مائیکل بلوم برگ کو اس فہرست میں نویں نمبر پر رکھا گیا ہے اور ان کی دولت 53 ارب ڈالر تک بتائی گئی ہے۔

فوربز کی فہرست میں گوگل کے شریک بانی ’لیری پیج‘ 55 ارب 50 کروڑ ڈالر کے ساتھ چھٹے اور ’سرگی برن‘ 53 ارب 50 کروڑ ڈالر کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔

مارک زکربگ - 4

مارک زکربرگ چوتھے امیر ترین امریکی ہیں—فوٹو: اے پی
مارک زکربرگ چوتھے امیر ترین امریکی ہیں—فوٹو: اے پی

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو امریکا کا چوتھا امیر ترین شخص بتایا گیا ہے اور ان کی دولت 64 ارب 90 کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔

مارک زکربرگ کے بعد سافٹ ویئر کمپنی ’اوریکل‘ کے مالک لیری السن ہیں، جن کی مجموعی دولت 55 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

تیسرے نمبر پر ’اوریکل‘ سمیت دیگر سافٹ ویئر کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے والے وارن بفٹ کو رکھا گیا ہے اور ان کی دولت 80 ارب ڈالر سے زائد بتائی گئی ہے۔

بل گیٹس - 2

بل گیٹس دوسرے نمبر پر رہے—فوٹو: اے پی
بل گیٹس دوسرے نمبر پر رہے—فوٹو: اے پی

مائکرو سافٹ کے مالک بل گیٹس کو امریکا کا دوسرا امیر ترین شخص بتایا گیا ہے اور انہیں دنیا کا بھی دوسرا امیر ترین شخص مانا جاتا ہے۔

بل گیٹس کی دولت 104 ارب ڈالر بتائی گئی ہے اور ان کی زیادہ تر کمائی مائکرو سافٹ سے ہوتی ہے۔

جیف بزوز - 1

ای کامرس اسٹور ایمازون کے بانی جیف بزوز کو امریکا کا امیر ترین شخص بتایا گیا ہے اور انہیں دنیا کا امیر ترین شخص بھی قرار دیا گیا ہے، اگرچہ ان کی بہت ساری دولت طلاق کے بعد ان سے چھن گئی تھی، تاہم پھر بھی وہ امیر ترین شخص ہیں۔

جیف بزوز نے رواں برس اپنی اہلیہ مکینزی بزوز کو طلاق دی تھی اور اس کے عوض انہوں نے سابق اہلیہ کو 33 ارب ڈالر سے زائد کی دولت بھی دی تھی لیکن اس کے باوجود اب تک جیف بزوز کی دولت 114 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

جیف بزوز بدستور پہلے نمبر پر رہے—فوٹو: اے پی
جیف بزوز بدستور پہلے نمبر پر رہے—فوٹو: اے پی

تبصرے (2) بند ہیں

یمین الاسلام زبیری Oct 04, 2019 08:16pm
سب ٹھاٹھ پڑا رہ جائے گا جب لاد چلے گا بنجارہ۔ میں نے نظیر کا مصرع لکھ تو دیا ہے لیکن ایسا نہیں کہ میں ان کامیاب لوگوں کی کامیابی سے خوش نہیں۔ یقیناً انہوں نے نہ صرف جد و جہد کی ہوگی بلکہ اپنے کام کو خوب سمجھ کر ہی انجام دیا ہوگا۔ میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔
Prof Lakhte H Zaidi Oct 04, 2019 09:07pm
In an absolute capatilist society there is room of compassion or social values. Grab money in every form shape or means. Western society had or can't under stand that "coffin have no pockets". The very reason of perpetual wars against poor and weaker countries to the point of destruction to Stone Age recent examples Iraq, Syria, Afghanistan, Libya and Afghanistan. Will the world ever change, NO.