• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لنزے لوہان اور سعودی شہزادے کا بریک اپ ہوگیا؟

شائع September 24, 2019
اداکارہ نے محمد بن سلمان کے ساتھ تعلقات کی خبروں کو بےبنیاد قرار دیا — فوٹو/ اسکرین شاٹ
اداکارہ نے محمد بن سلمان کے ساتھ تعلقات کی خبروں کو بےبنیاد قرار دیا — فوٹو/ اسکرین شاٹ

ہولی وڈ اداکارہ لنزے لوہان اپنے کیریئر سے زیادہ ذاتی زندگی کے باعث خبروں میں رہتی ہیں اور اب اداکارہ نے اپنے ایک سابق بوائے فرینڈ کے حوالے سے نیا انکشاف کردیا۔

اداکارہ لنزے لوہان کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ انہیں ایک لڑکے نے دھوکا دیا تھا جبکہ انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ تعلق کی خبروں کو بھی بے بنیاد قرار دیا۔

مزید پڑھیں: لنزے لوہان قرآن کا مطالعہ کررہی ہیں؟

خیال رہے کہ ایسی خبریں زیر گردش تھیں کہ لنزے لوہان اور سعودی عرب کے شہزادے محمد بن سلمان ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں، تاہم بعدازاں ان کے بریک اپ کی خبریں بھی سامنے آئیں۔

جب اداکارہ نے کچھ روز قبل اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ہوئے بریک اپ کا اعلان کیا تو انٹرنیٹ پر ان کے مداحوں نے یہ فرض کرلیا کہ وہ سعودی ولی عہد کی بات کررہی ہیں۔

تاہم اب اداکارہ نے ان تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ان کا محمد بن سلمان سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔

یہ بھی پڑھیں: قرآن مجید تھامنے پر تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ

ایک ریڈیو شو کے دوران انٹرویو میں لنزے نے بغیر اپنے بوائے فرینڈ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ 'میں کسی کو پسند کرتی تھی لیکن آج ہی ہمارا رشتہ ختم ہوگیا، البتہ کوئی نہیں جانتا کہ وہ کون ہیں'۔

پیج سکس نامی ویب سائٹ نے کچھ روز قبل رپورٹ شائع کی تھی جس میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ لنزے لوہان اور سعودی ولی عہد کو کئی مرتبہ ایک ساتھ دیکھا گیا جبکہ یہ دونوں ذاتی طیارے میں بھی سفر کرتے ہیں اور محمد بن سلمان لنزے کو تحفے بھی دیتے آرہے ہیں۔

اس حوالے سے اداکارہ کے منیجر کا کہنا تھا کہ لنزے اور محمد بن سلمان کی صرف ایک مرتبہ ملاقات ہوئی اور اس بات کو بھی ایک سال گزر چکا ہے، اس وقت لنزے صرف اپنے کیریئر پر فوکس کرنا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لنزے لوہان سے لندن ایئرپورٹ پر حجاب اتارنے کا مطالبہ

یاد رہے کہ اس سے قبل لنزے لوہان کا گلوکار آرون کارٹر، اداکار ولمر والدیراما، ڈی جے سمنتھا رونسن اور بزنس مین ایگور تاراباسو کے ساتھ تعلق رہ چکا ہے۔

رواں سال جنوری میں ایک انٹرویو کے دوران لنزے کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسا ساتھی ڈھونڈ رہی ہیں جو ان کی طرح رومانوی ہو، ایک ایسا شخص جو سوشل میڈیا سے دور ہو لیکن انہیں ایسا کوئی ملا نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024