• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارت: بی جے پی کے سابق وزیر ریپ کیس میں گرفتار

شائع September 21, 2019
پولیس کے مطابق بی جے پی رہنما نے چند الزامات تسلیم کیے ہیں—فوٹو:بشکریہ بی بی سی
پولیس کے مطابق بی جے پی رہنما نے چند الزامات تسلیم کیے ہیں—فوٹو:بشکریہ بی بی سی

بھارتی پولیس نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق وزیر اور سینئررہنما سوامی چنمایانند کو 23 سالہ خاتون کے ریپ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق 23 سالہ خاتون نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر پر ریپ کا الزام عائد کردیا تھا۔

بی جے پی کے 73 سالہ سابق وزیر کو پارٹی میں دوسرے طاقت ترین رہنما سمجھا جاتا ہے اور ان پر حالیہ مہینوں میں خاتون کو جنسی طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزامات لگے تھے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوامی چنمایانند شمالی ریاست اترپردیش میں کئی اسکول اور فلاحی ادارے چلا رہے ہیں اور متاثرہ خاتون بھی ان کی ایک کالج میں زیر تعلیم تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں روسی خاتون سیاح کا گینگ ریپ

متاثرہ خاتون نے دھمکی دی تھی کہ اگر پولیس نے سوامی چنمایانند کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی تو وہ خود کو آگ لگادیں گی۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے حکمراں جماعت کے طاقت ور رہنما کے خلاف ریپ کا مقدمہ رواں ماہ کے اوائل میں درج کرادیا تھا جس کے بعد تفتیش میں سست روی پر حکام کو شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

ریاستی پولیس کے سربراہ نوین اروڑا نے صحافیوں کو بتایا کہ 'ہم نے انہیں صبح سویرے گرفتار کیا تھا اور عدالت نے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا ہے'۔

آئی جی نوین اروڑا کا کہنا تھا کہ ان کے سامنے فون کے ریکارڈز اور ریکارڈنگز پیش کی گئی تھی اور انہوں نے ان میں سے چند الزامات کو تسلیم کرلیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوامی چنمایانند 1999 سے 2004 کے دوران وزیر رہے اور ان پر اب تک صرف حبس بے جا میں رکھنے اور دھمکانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارت: ریپ کے الزام میں پولیس افسر کا بیٹا گرفتار

خیال رہے کہ بی جے پی کو ریاست اترپردیش میں ریپ کیس میں دوسری بار بڑی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے اس سے قبل گزشتہ برس اہم رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سنگار کو مبینہ طور پر ایک نوجوان خاتون کے ریپ پر گرفتار کیا گیا تھا۔

کلدیپ سنگھ سنگار رواں برس جولائی میں ایک مرتبہ خبروں میں رہے تھے جہاں متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ نے ان کے خلاف احتجاج کیا تھا کیونکہ ایک روڈ حادثے میں لڑکی کے دو رشتہ دار خواتین کو مارا گیا تھا۔

اترپردیش میں کلدیپ سنگھ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا تھا اور نئی دہلی سے انصاف کا مطالبہ کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں قتل پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024