• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہر خاتون کو حق حاصل ہے کہ وہ خود کو پرکشش سمجھے، ریانا

شائع September 19, 2019
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ضرورت ہے کہ دنیا خواتین کی خوبصورتی کی توثیق کرے —فوٹو: اے پی
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ضرورت ہے کہ دنیا خواتین کی خوبصورتی کی توثیق کرے —فوٹو: اے پی

پاپ گلوکارہ، اداکارہ و فیشن آئیکون ریانا کا کہنا ہے کہ ہر خاتون خوبصورت اور جسمانی طور پر پرکشش ہوتی ہے، اس لیے دنیا کی ہر خاتون کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ خود کو ’خوبرو‘ سمجھے۔

بارباڈوس کی گلوکارہ کے مطابق ہر خاتون کا فیشن اور انداز اس کی شخصیت پر جچتا ہے، چاہے خواتین میک اپ کریں یا پھر انتہائی دیدہ زیب زیر جامہ پہنیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیویارک میں اپنی زیر جامہ (انڈر گارمنٹس) ’سویج ایکس فینٹی‘ کو متعارف کرانے کے حوالے سے ایک منعقدہ تقریب کے دوران کیا۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے ی) کے مطابق فیشن شو کے دوران گلوکارہ ریانا سمیت دنیا کے 200 ممالک کی ہر رنگ و جسمانی خدوخال کی ماڈلز نے شرکت کی۔

ریانا نے 2 سال قبل زیر جامہ کا برانڈ متعارف کرایا تھا —اسکرین شاٹ
ریانا نے 2 سال قبل زیر جامہ کا برانڈ متعارف کرایا تھا —اسکرین شاٹ

فیشن شو کے دوران بھاری بھر کم، دبلی پتلی، سانولی، گوری اور سیاہ فام ماڈلز و مرد ماڈلز نے شرکت کی اور انہوں نے ریانا کی جانب سے متعارف کرائی گئی زیر جامہ پیش کیں۔

یہ بھی پڑھیں: مشہور زمانہ ریانا موسیقی سے دور کیوں ہورہی ہیں؟

ریانا نے خود بھی فیشن شو کے دوران کیٹ واک کی اور انہوں نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا۔

ریانا کے لباس کو کافی سراہا گیا اور انہیں کالے لباس میں ملبوس ’مارلن منرو‘ قرار دیا گیا۔

فیشن شو میں خواتین کی دیدہ زیب انڈر گارمنٹس (زیر جامہ) متعارف کراتے وقت ریانا نے خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نظر میں دنیا کی ہر خاتون خوبصورت ہے۔

مزید پڑھیں: ریانا دنیا کی امیر ترین گلوکارہ

ریانا کا کہنا تھا کہ چوں کہ خواتین قدرتی طور پر خوبصورت ہوتی ہیں اور وہ جسمانی طور پر بھی پرکشش ہوتی ہیں، اس لیے انہیں حق حاصل ہے کہ وہ خود کو ’خوبرو‘ تصور کریں۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ دنیا کو بھی خواتین کی خوبصورتی کی توثیق کرنی چاہیے۔

گلوکارہ خود بھی فیشن ویک کا حصہ بنیں—فوٹو: انسٹاگرام
گلوکارہ خود بھی فیشن ویک کا حصہ بنیں—فوٹو: انسٹاگرام

انہوں نے اپنے برانڈ کو متعارف کرانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت خواتین پرکشش دکھائی دینے کے لیے ہزاروں ڈالرز کی زیر جامہ خرید رہی ہیں لیکن پھر بھی بعض اوقات وہ خود کو پرسکون محسوس نہیں کرتیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا مقصد 100 ڈالر سے کم قیمت والی خوبصورت اور دیدہ زیب زیر جامہ متعارف کرانا ہے تاکہ دنیا کی ہر خاتون انڈر گارمنٹ پہن کر خود کو پرسکون اور خوبرو محسوس کر سکے۔

اس موقع پر فیش شو میں حصہ لینے والی دیگر ماڈلز نے بھی ریانا کی بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ گلوکارہ کی موجودگی سے انہیں اعتماد ملا ہے۔

ریانا کے مطابق خواتین نہ صرف خوبصورت ہیں بلکہ وہ جسمانی طور پر بھی پرکشش ہوتی ہیں —فوٹو: ایس ٹی ایکس انٹرٹینمنٹ
ریانا کے مطابق خواتین نہ صرف خوبصورت ہیں بلکہ وہ جسمانی طور پر بھی پرکشش ہوتی ہیں —فوٹو: ایس ٹی ایکس انٹرٹینمنٹ

خیال رہے کہ ریانا نے زیر جامہ کے برانڈ ’سویج ایکس فینٹی‘ اور میک اپ برانڈ ’فینٹی بیوٹی‘ کو 2017 میں متعارف کرایا تھا، یہ پہلا موقع تھا کہ ان کے زیر جامہ کے برانڈ کا اتنا بڑا فیشن شو منعقد کیا گیا۔

ان برانڈز کی کمائی کی وجہ سے ہی ریانا دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بھی بنی ہیں، انہیں فوربز نے 2019 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی گلوکارہ کا اعزاز دیا ہے۔

فوربز کے مطابق ریانا کی زیادہ تر کمائی ان کے میک اپ اور زیر جامہ برانڈ سے ہوئی۔

ریانا کو دنیا کی امیر ترین گلوکارہ کا اعزاز بھی حاصل ہے—فوٹو: انسٹاگرام
ریانا کو دنیا کی امیر ترین گلوکارہ کا اعزاز بھی حاصل ہے—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024