• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

قبل از وقت بڑھاپے اور چہرے پر جھریوں کی اہم وجہ سامنے آگئی

شائع September 17, 2019
فوٹو/ شٹراسٹاک
فوٹو/ شٹراسٹاک

قبل از وقت بڑھاپے اور چہرے پر جھریاں کس کو پسند ہوتی ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک بہت عام چیز آپ کو اس کا شکار بناسکتی ہے؟

جی ہاں یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

تحقیق کے مطابق ذہنی تناﺅ کا شکار رہنا بڑھاپے کی جانب سفر کو انتہائی تیز کردیتا ہے۔

پچیس سال سے زائد عمر کی 2 ہزار خواتین پر ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ذہنی تناﺅ جلد پر مضر اثرات مرتب کرتا ہے جبکہ ہارمون کا نظام بھی عدم توازن کا شکار ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں قبل از وقت بڑھاپے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: تناﺅ سے نجات دلانے والے 10 حیرت انگیز طریقے

تحقیق میں مزید انکشاف بھی کیا ہے کہ روزانہ گھر سے باہر نکل کر دفتر کا سفر بھی انسانی جلد پر نمایاں منفی اثرات مرتب کرتا ہے جس کی وجہ ماحولیاتی آلودگی ہے۔

ہوائی آلودگی کے نتیجے میں لوگ ایک سیگریٹ کے مقابلے میں تین سو گنا زیادہ ایسے نقصان دہ اجزاءکو جسم کا حصہ بنالیتے ہیں جو جلد کا بڑھاپے کی جانب سفر تیز کرسکتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق ان اثرات سے بچنے کے لیے وٹامن سی مددگار ثابت ہوسکتا ہے تاکہ آلودہ ہوا کے خلاف جسمانی دفاعی نظام جدوجہد کرسکے۔

تحقیق کے مطابق دن میں کچھ وقت کی فکرمندی یا تناﺅ ہارمون کا توازن بگاڑنے کا باعث بنتا ہے جس کے باعث کیل مہاسوں سے لے کر جھریاں تک چہرے پر نمودار ہوسکتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024