• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فیس بک لائیو اب لائٹ ایپ پر بھی دستیاب

شائع September 16, 2019
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

فیس بک لائیو کا فیچر اب اس سوشل نیٹ ورک کی لائٹ ایپ میں بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔

ایمسٹرڈیم میں انٹرنیشنل براڈکاسٹنگ کنونشن کے دوران کمپنی کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا کہ اب فیس بک لائیو استعمال کرنے والے ایسے افراد تک بھی رسائی حاصل کرسکیں گے جن کے پاس زیادہ مہنگے فونز یا بہتر موبائل نیٹ ورک کنکشن نہیں۔

کنونشن کے دوران فیس بک کی جانب سے لائیو اور واچ پارٹی کے لیے چند نئے فیچرز کو متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا گیا جیسے اب تخلیق کار لائیو براڈکاسٹ کو ری شیئر کرسکیں گے۔

اسی طرح پبلشر ویڈیو کے آغاز یا اختتام کی فوٹیج کاٹ سکیں گے تاکہ کسی قسم کی غلطی سے چھٹکارا پانا آسان ہوسکے۔

فیس بک کے مطابق اگر پبلشر کی خواہش ہوگی کہ وہ ایونٹس جیسے کھیلوں کا میچ یا دیگر کو معمول زیادہ وقت تک نشر کرسکیں تو اب یہ ممکن ہوسکے گا اور اب لائیو ویڈیوز کا دورانیہ 8 گھنٹے کردیا گیا ہے جو کہ پہلے 4 گھنٹے تھا۔

مزید براں وہ فیس بک لائیو میں ایپس کو بھی استعمال کرکے بھی لائیو نشریات دیگر آن لائن اسٹریمنگ سروسز پر نشر کرسکیں گے۔

فیس بک کی جانب سے پیجز کو بھی واچ پارٹیز شیڈول کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے جبکہ گروپ براڈکاسٹس کے لیے ری پلے کا آپشن بھی دیا جارہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے پیجز کی ویور میٹرکس مانیٹر کی صلاحیت کو بھی بڑھایا جارہا ہے جبکہ نئے فیچرز سے ہٹ کر بھی کریٹیرز اسٹوڈیو کے لیے 13 نئی زبانوں میں آٹو کیپشن کا فیچر دیا جارہا ہے جبکہ انسٹاگرام پوسٹس 6 ماہ تک شیڈول کرنے کی صلاحیت بھی دی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024