• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بوائے فرینڈ کی تصویر شیئر کرنے پر ماڈل کو 2 کروڑ 35 لاکھ روپے جرمانے کا سامنا

شائع September 16, 2019
جی جی حدید کی بہن بیلا حدید بھی ماڈلنگ کرتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
جی جی حدید کی بہن بیلا حدید بھی ماڈلنگ کرتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل 24 سالہ جی جی حدید ہمیشہ ہی اپنے فیشن اور معاشقوں کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔

خبریں ہیں کہ ان دنوں جی جی حدید کے 26 سالہ امریکی ماڈل ٹیلر کیمرون کے ساتھ تعلقات ہیں اور انہیں متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔

لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ جی جی حدید کو نئے شخص سے تعلقات استوار کرنے کے وقت میں پرانے بوائے فرینڈ کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرنے پر کم سے کم پاکستانی 2 کروڑ 35 لاکھ روپے جرمانے کا سامنا ہے۔

جی ہاں، اطلاعات ہیں کہ جی جی حدید پر ایک امریکی فوٹوگرافر نے ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔

جی جی حدید پر سابق بوائے فرینڈ زین ملک کا فوٹو شیئر کرنے کا الزام ہے—فوٹو: دی گلیمر
جی جی حدید پر سابق بوائے فرینڈ زین ملک کا فوٹو شیئر کرنے کا الزام ہے—فوٹو: دی گلیمر

شوبز ویب سائٹ ’ای آن لائن‘ کے مطابق جی جی حدید پر اپنے ہی سابق بوائے فرینڈ پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار و لکھاری زین ملک کی تصویر شیئر کرنے کا الزام ہے۔

رپورٹ کے مطابق زین ملک کی تصویر کے حقوق امریکی فوٹوگرافر کے پاس تھے اور جی جی حدید نے مالکانہ حقوق حاصل کیے بغیر اپنے سابق بوائے فرینڈ کی تصویر کو انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کردیا تھا۔

جی جی حدید کی جانب سے زین ملک کی تصویر کو انسٹاگرام پر شیئر کرنے کے بعد فوٹوگرافر رابرٹ اونیل نے سپر ماڈل پر ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا۔

جی جی حدید کا شمار دنیا کی معروف ماڈلز میں ہوتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
جی جی حدید کا شمار دنیا کی معروف ماڈلز میں ہوتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

فوٹوگرافر رابرٹ اونیل نے جی جی حدید کے خلاف نیویارک کی عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے ان پر ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 2 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد کے ہرجانے کا دعویٰ بھی دائر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: زین ملک نے جی جی حدید سے تعلق ختم کرلیا

فوٹوگرافر نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ جی جی حدید کی جانب سے ان کے سابق بوائے فرینڈ کی تصویر شیئر کیے جانے سے ان کی تصاویر کو مالکانہ حقوق حاصل کیے بغیر شیئر کیا جائے گا اور اس تصویر کو مواد بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

جی جی اور زین ملک کے تعلقات 2015 سے 2018 تک رہے—فوٹو: دی مرر
جی جی اور زین ملک کے تعلقات 2015 سے 2018 تک رہے—فوٹو: دی مرر

فوٹوگرافر نے عدالت سے درخواست کی کہ انہیں سپر ماڈل سے زین ملک کی تصویر کو مالکانہ حقوق لیے بغیر شیئر کرنے پر 2 کروڑ 35 لاکھ روپے دلوائے جائیں۔

دوسری جانب اپنے خلاف مقدمہ دائر ہونے کے بعد تاحال جی جی حدید نے کوئی بیان نہیں دیا۔

مزید پڑھیں: جی جی حدید سے تعلق ختم کرنے کے بعد زین نے انسٹاگرام پوسٹس بھی ہٹادیں

خیال رہے کہ زین ملک اور جی جی حدید کے درمیان 2015 سے مارچ 2018 تک تعلقات رہے اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

اطلاعات ہیں کہ جی جی حدید نے ماڈل ٹیلر کیمرون سے تعلقات استوار کرلیے—فوٹو: ای آن لائن
اطلاعات ہیں کہ جی جی حدید نے ماڈل ٹیلر کیمرون سے تعلقات استوار کرلیے—فوٹو: ای آن لائن

دونوں ایک دوسرے سے سرعام محبت کا اظہار بھی کرتے رہے تھے اور دونوں کی منگنی کی خبریں بھی تھیں، تاہم اچانک دونوں نے مارچ 2018 میں ایک دوسرے سے الگ ہونے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

دونوں کی علیحدگی کے بعد یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ دونوں جلد ہی ایک بار پھر ایک ہوجائیں گے، تاہم ایسا نہیں ہوا اور اب خبریں ہیں کہ جی جی حدید کے امریکی ماڈل ٹیلر کیمرون سے تعلقات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لباس کے بجائے جی جی حدید کے بالوں پر بحث

تاہم جی جی حدید اور ٹیلر کیمرون نے اپنے تعلقات کی خبروں کے حوالے سے وضاحت نہیں کی۔

واضح رہے کہ جی جی حدید کے والد فلسطینی جب کہ ان کی والدہ نیدرلینڈ کی ہیں۔

جی حدید کی بڑی بہن معروف ماڈل بیلا حدید ہیں، جب کہ ان کے بھائی انور حدید بھی ماڈلنگ کرتے ہیں، حدید بہنوں کا شمار دنیا کی سپر اسٹار ماڈلز میں ہوتا ہے۔

جی جی حدید نے خود پر مقدمہ دائر ہونے پر تاحال کچھ نہیں کہا—فوٹو: انسٹاگرام
جی جی حدید نے خود پر مقدمہ دائر ہونے پر تاحال کچھ نہیں کہا—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024