• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

آرمی چیف کی سعودی فوجی مشیر سے ملاقات، علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

شائع September 13, 2019
آرمی چیف نے ایبٹ آباد کے دورے کے موقع پر جوانوں سے ملاقات بھی کی —فائل فوٹو: اسکرین شاٹ
آرمی چیف نے ایبٹ آباد کے دورے کے موقع پر جوانوں سے ملاقات بھی کی —فائل فوٹو: اسکرین شاٹ

راولپنڈی: سعودی وزیر دفاع کے فوجی مشیر میجر جنرل عبداللہ العتیبی نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور تربیتی تبادلوں کے پروگرام سمیت مشترکہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے رائل سعودی لینڈ فورس کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سے ملاقات، افغان امن عمل کی پیش رفت پر غور

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات کرنے والی سعودی شخصیت نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاک فوج کی قابلِ قدر خدمات کا اعتراف کیا۔

اس ملاقات میں پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی بھی مووجود تھے۔

قبل ازیں آرمی چیف نے ایبٹ آباد میں آرمی میڈیکل سینٹر (اے ایم سی) کا دورہ کیا جہاں لیفٹننٹ جنرل خاور رحمٰن نے اے ایم سی کے کرنل کمانڈنٹ کے فرائض سنبھالے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر ریٹائر ہونے والے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد سمیت آرمی میڈیکل کور کے حاضر اور سابق افسران بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف سے سینٹ کام کے کمانڈر کی ملاقات، افغانستان اور مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

افسران اور جوانوں سے ملاقات میں آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قیمتی جانوں کو بچانے کے لیے آرمی میڈیکل کور کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے پاک فوج کے ساتھ ساتھ شہریوں کو صحت کی میعاری سہولیات فراہم کرنے پر ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدمات کی تعریف کی۔

اس سے قبل ایبٹ آباد پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگارِ شہدا پر گلدستے رکھے اور فاتحہ ادا کی۔


یہ خبر 13 سمتبر 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024