• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

نیلم منیر کا نیا ڈراما 'شادی شدہ زندگی کے مسائل' پر مبنی

شائع September 12, 2019
ڈرامے کی ریلیز تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا — فوٹو/ اسکرین شاٹ
ڈرامے کی ریلیز تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا — فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کی نامور اداکارہ نیلم منیر اور اداکار عمران اشرف بہت جلد ایک مرتبہ پھر ایک نئے ڈرامے میں ساتھ جلوہ گر ہونے جارہے ہیں۔

اب تک اس ڈرامے کے نام کا تو اعلان نہیں کیا گیا البتہ ناظرین کے جوش کو بڑھانے کے لیے اس ڈرامے کے چند ٹیزرز ریلیز کردیے گئے ہیں۔

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے نیلم منیر نے اس ڈرامے میں اپنے کردار کے حوالے سے بھی بات کی۔

مزید پڑھیں: نیلم منیر اور سمیع خان کی ’رانگ نمبر‘ میں ہونے والی محبت

اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'میرا کردار ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھنے والی لڑکی کا ہے، اس کے تین بھائی ہیں جو اس سے بے حد محبت کرتے ہیں، لیکن پھر ایک غلط فہمی کی وجہ سے اس کے گھر والے صرف اس کی شادی کرانے کے خواہش مند ہوں گے، جس کے بعد میرے کردار کی شادی عمران اشرف کے کردار سے ہوگی، جس کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے'۔

View this post on Instagram

Coming soon 🌟

A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan) on

نیلم منیر کے مطابق 'اس شادی کے بعد اصل مشکلات کا آغاز ہوگا، میرے شوہر کو میری فیملی سے مسائل ہوں گے، ایک اور غلط فہمی کی وجہ سے وہ مجھے چھوڑ دے گا اور واپس مجھے میرے گھر بھیج دے گا لیکن بعد ازاں اسے اپنی غلطی کا احساس ہوجائے گا'۔

اس ڈرامے کی کہانی قیصرہ حیات نے تحریر کی ہے جبکہ اس کی ہدایات سائمہ وسیم دے رہی ہیں۔

عمران اشرف نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'اس ڈرامے کی کاسٹ میں علی عباس، نازش جہانگیر، عارض خان، حماد فاروقی، صبا فیصل اور صبا حمید شامل ہیں'۔

اداکار کا کہنا تھا کہ 'میرا زیادہ تر کام نیلم منیر اور صبا حمید کے ساتھ رہا اور مجھے ان دونوں کے ساتھ کام کرکے بےحد مزاح آیا، سائمہ کے ساتھ کام کرنا بھی ایک بہترین تجربہ تھا'۔

اپنے کردار کے حوالے سے عمران اشرف کا کہنا تھا کہ 'مجھے اپنا کردار بےحد پسند آیا، وہ عام رومانوی ہیرو جیسا نہیں، وہ اس سے کافی الگ ہے'۔

ویسے تو اس ڈرامے کی ریلیز ہونے کی تاریخ کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا البتہ دونوں اداکاروں کے مطابق اسے جلد جیو ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024