• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہونڈا کی منفرد الیکٹرک گاڑی کی قیمت کا اعلان

شائع September 11, 2019
— فوٹو بشکریہ ہونڈا
— فوٹو بشکریہ ہونڈا

ہونڈا نے اپنی منفرد کانسیپٹ گاڑی ای کی قیمت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ صارفین کے لیے اگلے سال دستیاب ہوگی۔

فرینکفرٹ موٹر شو کے دوران ہونڈا کی مکمل طور پر بجلی سے چلنے والی گاڑی ہونڈا ای کو حتمی فیچرز اور قیمت کے ساتھ متعارف کرایا گیا اور اچھی بات یہ ہے کہ اس کے پروٹوٹائپ کے بیشتر فیچرز اصل گاڑی میں موجود ہوں گے۔

اس کا بیسک ماڈل 35.5 کلو واٹ بیٹری سے لیس ہوگا جو کہ فل چارج پر 220 کلومیٹر تک سفر کرسکے گا اور یہ 134 ہارس پاور رکھتا ہوگا (بیس موٹر کو اپ ڈیٹ کرنے پر 152 ہارس پاور) جبکہ فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی دی گئی ہے یعنی 30 منٹ میں 80 فیصد بیٹری چارج ہوسکے گی۔

اس کا اندرونی ڈیزائن 2017 کے کانسیپٹ ڈیزائن جیسا ہی ہے جس میں ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر، ایکسٹرا وائیڈ ٹچ اسکرین انفوٹیمنٹ سسٹم اور کیمرا لنک رئیر ویو مرر وغیرہ، جبکہ اے سی اور ریڈیو کے لیے فزیکل کنٹرول بھی دیا گیا ہے۔

ڈسپلے انفوٹینمنٹ کے لیے 12.3 انچ کی 2 ایل سی ڈی ٹچ اسکرینز دی جائیں گی جبکہ 8.8 انچ اسکرین ڈرائیورز کے انسٹرومنٹ کلسٹر کا کام کرے گی۔

ڈیجیٹل اسسٹنٹ، مائی ہونڈا پلس سروس اور ایپ وغیرہ بھی موجود ہوں گے جو صارفین کو سیکیورٹی، لوکیشن مانیٹرنگ، ڈیجیٹل کی ایسسز اور دیگر فیچرز فراہم کریں گے۔

فوٹو بشکریہ ہونڈا
فوٹو بشکریہ ہونڈا

یہ اگلے سال موسم گرما میں برطانیہ اور جرمنی میں بالترتیب 26 ہزار 160 پاﺅنڈز اور 29 ہزار 470 یورو (50 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

یہ گاڑی ہونڈا کی جانب سے 70 کی دہائی کی اپنی اولین چھوٹی گاڑیوں کو خراج تحسین بھی ہے۔

2017 میں جب کانسیپٹ ڈیزائن متعارف کرایا گیا تو کمپنی کا کہنا تھا کہ گاڑی کا سسٹم ڈرائیور کے جذبات کو شناخت کرنا سیکھے گا اور اس حوالے سے تجاویز بھی دے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024