• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

حزب اللہ کا اسرائیلی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

شائع September 10, 2019
اسرائیلی فوج نے شام کے مشرقی علاقے میں کیے گئے فضائی حملے میں حزب اللہ کے 18 جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا — فائل فوٹو/ اے ایف پی
اسرائیلی فوج نے شام کے مشرقی علاقے میں کیے گئے فضائی حملے میں حزب اللہ کے 18 جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا — فائل فوٹو/ اے ایف پی

بیروت: حزب اللہ نے لبنان کی سرحد پر اسرائیلی ڈرون مار گرانے اور قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق جنگی مبصر نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے لبنان میں اپنا ڈرون گرائے جانے کی تصدیق کردی۔

بعدازاں اسرائیلی فوج کی جانب سے شام کے مشرقی علاقے میں کیے گئے فضائی حملے میں حزب اللہ کے 18 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل، حزب اللہ کے درمیان ہفتے سے جاری کشیدگی کے بعد فائرنگ کا تبادلہ

علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے کہا کہ راکٹ شام سے داغے گئے تھے لیکن وہ اپنے اہداف پر پہنچنے میں ناکام ہوگئے۔

ادھر حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان کے کچھ جنگجوؤں نے لبنان کی سرحد پر واقع رامیہ گاؤں کی جانب بڑھنے والے اسرائیلی ڈرون کو نشانہ بنایا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے فوری طور پر اسے قبضے میں لے لیا تھا لیکن اس حوالے سے کوئی تصاویر جاری نہیں کی گئیں۔

مذکورہ واقعہ 24 اگست کی شام سے شروع ہونے والی کشیدگی کا سلسلہ معلوم ہوتا ہے جب شام میں اسرائیل کے فضائی حملے میں حزب اللہ کے 2 جنگجوؤں کو قتل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 'حزب اللہ کی سرنگوں' کو مکمل تباہ کر دیا جائےگا، اسرائیل

اس حوالے سے اسرائیل نے کہا تھا کہ یہ حملہ حزب اللہ کی جانب سے اس کے علاقوں کو ڈرون حملوں سے بچانے کی کوشش کے تحت کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ آپریشن کئی گھنٹوں بعد شروع کیا گیا تھا جسے حزب اللہ نے بیروت میں اپنے محفوظ ٹھکانوں پر اسرائیلی ڈرون حملہ قرار دیا تھا۔


یہ خبر 10 ستمبر 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024