• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

2019 کے آئی فونز کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

شائع September 10, 2019
نئے آئی فونز ایسے ہوسکتے ہیں — فوٹو بشکریہ میک ریومرز
نئے آئی فونز ایسے ہوسکتے ہیں — فوٹو بشکریہ میک ریومرز

ایپل کی جانب سے 2017 سے ہر سال 3 نئے آئی فونز متعارف کرائے جارہے ہیں اور امکان ہے کہ 2019 میں بھی یہ کمپنی ایسا ہی کرے گی۔

10 ستمبر کو کمپنی کی جانب سے نئے آئی فونز پیش کیے جائیں گے اور اس میں بظاہر سب سے بڑی تبدیلی پہلی مرتبہ بیک پر 3 کیمروں کی موجودگی ہوگی۔

البتہ قیمت کے لحاظ سے ضرور فرق ہوگا یعنی فلیگ شپ آئی فون 11 پرو اور آئی فون 11 پرو میکس (جو بھی نام ہوگا) کی قیمت ایک ہزار سے ایک ہزار 400 ڈالرز کے درمیان ہوسکتی ہے۔

تو جانیں اس سال مختلف لیکس اور رپورٹس میں نئے آئی فونز کے حوالے سے کیا تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

3 نئے آئی فونز

ایپل کی جانب سے ایک مرتبہ پھر 3 نئے آئی فونز پیش کیے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے سے وال اسٹریٹ جرنل اور بلوم برگ نے مختلف رپورٹس میں تفصیلات بھی دی ہیں۔

ڈسپلے کے لحاظ سے گزشتہ سال کے ماڈلز جیسے

2019 کے آئی فونز ڈسپلے سائز کے لحاظ سے گزشتہ سال کے آئی فونز جیسے ہی ہوں گے، مختلف لیکس کے مطابق اس بات کا امکان ضرور موجود ہے کہ اس مرتبہ سستے آئی فون ایکس آر میں ایل سی ڈی کی جگہ او ایل ای ڈی اسکرین دی جاسکتی ہے، جس میں گزشتہ سال ایل سی ڈی اسکرین دی گئی تھی۔

3 بیک کیمرے

ایپل کے نئے فلیگ شپ آئی فونز میں اس مرتبہ بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیئے جانے کا امکان ہے، آئی فون ایکس ایس اور ایکس ایس میکس کے اپ ڈیٹڈ ماڈلز میں یہ نیا کیمرا سیٹ اپ دیا جاسکتا ہے جبکہ ایکس آر کے اپ ڈیٹ ورژن میں اس مرتبہ ایک کی بجائے 2 کیمرے دیئے جائیں گے۔

تین بیک کیمروں میں پہلی مرتبہ آئی فونز میں لارج فیلڈ ویو اور بہتر زوم کی صلاحیت دی جائے گی جبکہ اسمارٹ فریم کے نام سے ایک نیا فوٹوگرافی فیچر دیے جانے کا بھی امکان ہے، جس سے الٹرا وائیڈ فوٹو کو زیادہ بہتر کھینچنے میں مدد مل سکے گی۔

ری ڈیزائن کیمرا سنسر

آئی فونز میں تیسرے کیمرے کی شمولیت کا مطلب یہ بھی ہے کہ آئی فون کے بیک پر کیمرا پوزیشن کا ڈیزائن بھی تبدیل ہوگا جو ایک چوکور ڈبے کی شکل میں ہوگا۔

پہلے سے بہتر فیس آئی ڈی

ایپل کا چہرہ شناخت کرنے والا سسٹم بھی اس سال اپ ڈیٹ ہوگا، میک ریورمرز کی ایک رپورٹ کے مطابق فیس آئی ڈی کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا جس کی بدولت نادیدہ روشنی کا اثر کم ہوگا اور صارف کے لیے فیس آئی ڈی کے استعمال کا تجربہ زیادہ بہتر ہوجائے گا۔

پہلے سے زیادہ شارپ سیلفی کیمرا

اس مرتبہ صارفین کے لیے زیادہ ریزولوشن والا سیلفی کیمرا دیا جانے کا امکان ہے، یعنی نئے آئی فونز میں 12 میگا پکسل سنسر دیا جائے گا جو گزشتہ سال کے 7 میگا پکسل کیمرے کے مقابلے میں بہت زیادہ بہتر ہوگا۔

فاسٹ چارجنگ

ایپل کی جانب سے 18 واٹ چارجر نئے آئی فون میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے لیے دیا جاسکتا ہے جو اس وقت بیشتر اینڈرائیڈ فونز میں دستیاب ہے۔

ریورس وائرلیس چارجنگ

اس بار نئے آئی فونز میں ریورس چارجنگ کا فیچر بھی ہوگا یعنی یہ تینوں آئی فونز دیگر ڈیوائسز کو بھی چارج کرسکیں گے۔

بڑی بیٹریاں

نئے آئی فونز میں ریورس وائرلیس چارجنگ سپورٹ کے لیے زیادہ بڑی بیٹریاں دی جائیں گی اور بیٹریوں کا حجم گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 سے 25 فیصد تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

نئے کلر آپشن

آئی فون ایس آر کے اپ ڈیٹڈ ورژن کے لیے لیونڈر اور گرین کلر کے نئے آپشنز دیے جانے کا امکان ہے جو بلیو اور کورل کلر کی جگہ لیں گے۔

نیا پراسیسر

اس سال کے آئی فونز میں نیا اے 13 پراسیسر دیا جائے گا جو پہلے کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہوگا، اسی طرح آئی فون ایکس آر میں 3 کی جگہ 4 جی بی ریم دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

قیمت

نئے آئی فونز کی قیمتوں کے حوالے سے زیادہ لیکس سامنے نہیں آئیں مگر اس بات کا امکان ہے کہ آئی فون ایکس آر کے اپ ڈیٹ ورژن کی قیمت 799 پاؤنڈز، آئی فون ایکس کا اپ ڈیٹ ماڈل 999 پاؤنڈز جبکہ ایکس ایس میکس کے نئے ورژن کی قیمت 1099 پاؤنڈز سے شروع ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024