• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

کچھ لوگوں کا دائیں کی بجائے بایاں ہاتھ کیوں بالادست ہوتا ہے؟

شائع September 10, 2019
یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ تو سیدھے ہاتھ یا رائٹ ہینڈر ہے مگر کچھ لوگوں اپنے بائیں ہاتھ کا زیادہ استعمال کیوں کرتے ہیں؟

ہوسکتا ہے آپ کو علم نہ ہو مگر ہر 20 ہزار میں سے ایک فرد ایسا ہوتا ہے جس کا بایاں ہاتھ بالادست ہوتا ہے یا یوں کہہ لیں وہ لیفٹ ہینڈر یا کھبا ہوتا ہے۔

تو اس کی وجہ جینز میں چھپی ہے۔

یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بائیں ہاتھ کے بالادست ہونے کا باعث بننے والے جینز کی شناخت میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی مگر یہ ضرور معلوم کرلیا گیا ہے کہ انسانی جینوم کے کن مخصوص حصے اس کی وجہ بن سکتے ہیں۔

محققین نے دریافت کیا کہ بائیں ہاتھ کے بالادست ہونے کی وجہ ماں کے پیٹ میں دماغ کی نشوونما اور جسمانی مائیکرو ٹیوبلز ہوسکتی ہے۔

مائیکرو ٹیوبلز ایسے خلیات کا اسٹرکچر ہیں جو انسانی خلیات کا زیادہ تر بوجھ اٹھاتے ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ ہم نے دریافت کیا کہ لیفٹ ہینڈڈ افراد کے دماغ کے بائیں اور دائیں جانب کے حصے زیادہ بہتر طریقے سے ایک دوسرے سے رابطہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مستقبل میں مزید تحقیق سے یہ علم ہوسکے گا کہ اس کا کتنا فائدہ لیفٹ ہینڈڈ افراد کو ہوتا ہے۔

ماضی کی تحقیقی رپورٹس میں یہ دریافت کیا گیا تھا کہ ہر 10 میں سے ایک لیفٹ ہینڈڈ فرد میں بائیں ہاتھ کے بالادست ہونے کی وجہ جینز میں چھپی ہوتی ہے۔

اس نئی تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل برین میں شائع ہوئے۔

دسمبر 2017 میں انٹرنیشنل اسکول فار ایڈانسڈ اسٹیڈیز کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ بچے بڑے ہونے پر بائیں ہاتھ کے استعمال کو زیادہ ترجیح دیں گے یا سیدھے ہاتھ کو، اس کا تعین ماں کے پیٹ میں ہی ہوجاتا ہے۔

حقیق میں بتایا گیا کہ دوران حمل 18 ہفتے بعد کیے جانے والے اسکین سے جانا جاسکتا ہے کہ اس کی زندگی میں دائیں یا بائیں کس ہاتھ کی بالادستی ہوگی۔

تحقیق کے دوران سو فیصد تک ہاتھ کی بالادستی کی درست پیشگوئی کی گئی یعنی بچہ لڑکپن میں رائٹ ہینڈڈ ہوگا یا لیفٹ ہینڈڈ۔

اس سے قبل کی جانے والی تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ دائیں ہاتھ یا بائیں ہاتھ کے اثر کا تعلق دماغ کے مختلف حصوں کی نشوونما کا نتیجہ ہوتا ہے، جو کسی فرد میں مختلف امراض جیسے ڈپریشن، شیزوفرنیا اور آٹزم کے خطرات کا تعین بھی کرتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران محققین نے 29 حاملہ خواتین کا تجزیہ حمل کے 18 سے 21 ہفتے تک کیا گیا۔

ان کے بچوں میں الٹراسا?نڈ اسکین کے ذریعے ہاتھ کی حرکات کا تعین کیا گیا اور پھر ان بچوں کو دس سال بعد دوبارہ دیکھا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ حمل کے 18 ہفتے بعد جاننا ممکن ہے کہ بچہ رائٹ ہینڈڈ ہوگا یا لیفٹ ہینڈڈ۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہوئے۔

واضح رہے کہ ہر 20 ہزار میں سے ایک فرد ایسا ہوتا ہے جس کا بایاں ہاتھ بالادست ہوتا ہے یا یوں کہہ لیں وہ لیفٹ ہینڈر یا کھبا ہوتا ہے۔

ماضی میں تو خیال کیا جاتا تھا کہ ایسے افراد درحقیقت شیطان کے سامنے کمزور اور انہیں اپنی اس عادت پر قابو پانا چاہیے۔

خوش قسمتی سے اب یہ توہم پرستی تو ختم ہوچکی مگر اب بھی لوگوں کے اندر یہ تجسس موجود ہے کہ آخر کچھ بچے سیدھے کی بجائے بائیں ہاتھ کو زیادہ استعمال کرتے ہوئے کیسے بڑھتے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

every Sep 10, 2019 05:26pm
let further reserch come

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024