• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

مشن ناکام ہونے پر بھارتی خلائی ادارے کے سربراہ رو پڑے

شائع September 7, 2019
مشن کی ناکامی پر رونے والے خلائی ادارے کے سربراہ کو نریندر مودی نے سہارا دیا—اسکرین شاٹ
مشن کی ناکامی پر رونے والے خلائی ادارے کے سربراہ کو نریندر مودی نے سہارا دیا—اسکرین شاٹ

بھارت کی جانب سے رواں برس بھیجا گیا دوسرا چاند مشن بھی اپنی منزل پر پہچنے سے قبل ہی ناکام ہوگیا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے یہ مشن 22 جولائی کو بھیجا گیا تھا جبکہ اس سے قبل پہلا چاند مشن 11 سال پہلے 2008 میں ناکام ہوا تھا۔

بھارت نے اپنے دوسرے خلائی مشین ’چندریان 2‘ کو ایک ہفتے کی تاخیر کے بعد 22 جولائی کو روانہ کیا تھا۔

بھارت کا خلائی مشن 22 دن تک زمین کے مدار میں تھا اور 14 اگست کو اس مشن نے چاند کے مدار کی جانب سفر شروع کیا تھا اور 20 اگست تک ’چندریان ٹو‘ چاند کے مدار میں داخل ہوگیا تھا۔

’چندریان ٹو‘ کے چاند پر اترنے کے مناظر کو 7 ستمبر کو دور درشن انڈیا پربراہ راست دکھایا گیا تھا۔

خلائی مشن کے آخری لمحات براہ راست نشر کیے گئے—اسکرین شاٹ
خلائی مشن کے آخری لمحات براہ راست نشر کیے گئے—اسکرین شاٹ

براہ راست نشریات کے دوران ’چندریان ٹو‘ کی چاند پر تحقیق کے لیے بھیجی گئی مشین ’لیندڑ وکرم‘ کو دکھایا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت چاند کی جانب دوسری بار مشن بھیجنے میں کامیاب

تاہم بد قسمتی سے لینڈر وکرم کا مطلوبہ منزل تک پہنچنے سے محض 2 اعشایہ ایک کلو میٹر کے فاصلے پر بھارتی خلائی ادارے سے رابطہ منقطع ہوگیا، جس کا تاحال کچھ پتہ نہیں۔

بھارتی خلائی ادارے کے مطابق اگر لینڈر وکرم رات دیر گئے ڈیڑھ بجے سے صبح 8 بجے تک چاند کے جنوبی قطب تک جاتا اور اس کا رابطہ ادارے سے جاری رہتا تو ان کا مشن کامیاب ہوجاتا۔

بھارتی خلائی ادارے کو امید تھی کہ چندریان ٹو مشن کامیاب جائے گا—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
بھارتی خلائی ادارے کو امید تھی کہ چندریان ٹو مشن کامیاب جائے گا—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

لینڈر وکرم کے اپنی منزل تک نہ پہنچنے اور اس کا رابطہ بھارتی خلائی ادارے سے نہ ہوپانے پر خلائی ادارے کے سربراہ کے سیون جذباتی ہوکر رو پڑے۔

بھارتی خبر رساں ادارے ’ایشین نیوز انٹرنیشنل‘ (اے این آئی) کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی خلائی ادارے کے سربراہ کو وزیر اعظم نریندر مودی آسرا دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت کا چاند پر پہنچنےکا خواب چکنا چور ہوگیا

بھارتی خلائی ادارے کے سربراہ عین اس وقت جذباتی ہوکر رونے لگے جب وکرم لینڈر کا رابطہ ان کے ادارے کے سائنسدانوں سے منقطع ہوگیا اور کوششوں کے باوجود خلائی مشن سے ان کا ادارہ رابطہ نہ کر سکا۔

ویڈیو میں خلائی ادارے کے سربراہ کو آبدیدہ ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور نریندر مودی انہیں تسلی دے رہے ہیں۔

چندریان ٹو کو 22 جولائی کو بھیجا گیا تھا—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
چندریان ٹو کو 22 جولائی کو بھیجا گیا تھا—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

واضح رہے کہ اگر بھارت کا یہ مشن کامیاب ہوجاتا تو وہ سابق سوویت یونین، امریکا اور چین کے بعد وہ دنیا کا چوتھا ملک بن جاتا جو چاند پر پہنچ چکا ہوتا۔

اس کے علاوہ بھارت وہ پہلا ملک بھی بن جاتا جو چاند کے جنوبی قطب حصے پر پہنچ جاتا کیونکہ چاند کے اس حصے پر آج تک دنیا کو کوئی ملک نہیں گیا۔

بھارت کے اس خلائی مشن کو دنیا کے سب سے سستے خلائی مشن کا اعزاز بھی حاصل تھا اور بھارت نے اس مشن کی تمام تیاری اپنے ہی ملک میں کی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

rehan Sep 07, 2019 12:39pm
Great achievement.

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024