• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

مبشر لقمان کا ٹک ٹاک ماڈلز پر 'چوری' کا الزام

شائع September 7, 2019 اپ ڈیٹ December 12, 2019
مبشر لقمان نے دونوں خواتین پر جہاز سے سامان چوری کرنے کا الزام لگایا —فوٹو: اسکرین شاٹ
مبشر لقمان نے دونوں خواتین پر جہاز سے سامان چوری کرنے کا الزام لگایا —فوٹو: اسکرین شاٹ

مشہور اینکر مبشر لقمان نے سوشل میڈیا سے مقبول ہونے والی 2 خواتین پر جہاز میں سے سامان چرانے کا الزام عائد کردیا۔

سماجی رابطوں کی ایپ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناکر مقبول ہونے والی خواتین حریم شاہ اور صندل خٹک نے چند روز قبل اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر کچھ ایسی ویڈیوز شیئر کیں، جس میں انہیں نامور اینکر مبشر لقمان کے ذاتی جہاز میں دیکھا گیا۔

ان ویڈیوز کے شیئر کرنے کے بعد مبشر لقمان نے ان دونوں خواتین پر جہاز سے قیمتی سامان چوری کرنے کا الزام لگایا۔

حریم شاہ جنہیں انسٹاگرام پر 7 ہزار کے قریب صارفین فالو کررہے ہیں، وہ کئی نامور شخصیات کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر شیئر کرچکی ہیں۔

وہ اور ان کی دوست صندل کی کچھ ویڈیو اور تصاویر پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے ہمراہ بھی سامنے آئیں۔

تاہم مبشر لقمان کے جہاز میں بیٹھنے سے قبل ہی ان دونوں سوشل میڈیا اسٹارز نے فیاض الحسن چوہان سے ملاقات کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نامور اینکر مبشر لقمان نے ان دونوں خواتین کے خلاف پولیس کو درج کروائی گئی شکایت میں الزام لگایا کہ فیاض الحسن چوہان کی ایما پر یہ دونوں خواتین ان کے جہاز میں آئیں اور جہاز میں موجود قیمتی چیزیں چرالی، جن میں لاکھوں روپے مالیات کے کیمرے اور دیگر سامان شامل ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دوسری جانب دونوں خواتین نے ٹک ٹاک پر بنائی ایک ویڈیو میں مبشر لقمان پر الزام لگایا کہ وہ انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دونوں خواتین کا اپنی ویڈیو میں کہنا تھا کہ مبشر لقمان نے خود ہمیں اپنے جہاز میں بیٹھنے کی پیشکش کی اور اب جب ویڈیوز سامنے آگئیں تو وہ انہیں ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ایک اور ویڈیو میں ان دونوں خواتین نے کہا کہ جو لوگ سمجھ رہے ہیں کہ وہ غلط ہیں تو وہ یہ جان لیں کہ ہم دونوں پولیس کا اپنا مؤقف بتاچکے ہیں اور اب مبشر لقمان کو ثابت کرنا ہوگا کہ ہم نے چوری کی ہے یا نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'چور ہم نہیں مبشر لقمان ہیں اور انہیں غصہ صرف اس بات کا ہے کہ ہم نے دنیا کو بتادیا کہ مبشر لقمان کے پاس جہاز موجود ہیں کیونکہ لوگ یہ بات نہیں جانتے تھے'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خیال رہے کہ ان دونوں خواتین کی اس سے قبل اور بہت سی نامور شخصیات کے ساتھ ویڈیوز سامنے آچکی ہیں۔

ان ویڈیوز میں وہ سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بھی نظر آئیں، جن میں وزیراعظم عمران خان بھی شامل ہیں جبکہ یہ دونوں خواتین ایک دوسرے کی قریبی دوست ہیں۔

حریم شاہ نے ایک انٹرویو میں یہ بھی بتایا تھا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہت بڑی حمایتی ہیں جبکہ ان کی یہ بھی خواہش ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنائیں۔

علاوہ ازیں صندل خٹک کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی پہلی ویڈیو فیاض الحسن چوہان کے ساتھ بنائی اور یہ بہت زیادہ وائرل ہوئی جبکہ ان کا یہ تجربہ بےحد شاندار رہا۔

طیارے سے متعلق ویڈیو اور اس کے بعد سامنے آنے والے الزامات پر ڈان نیوز سے ٹیلی فون پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے حریم شاہ نے دعویٰ کیا کہ طیارے میں داخل ہونے اور اس کی ویڈیو بنانے سے قبل انہوں نے مبشر لقمان سے اجازت لی تھی اور اس موقع پر طیارے کا پائلٹ اور دیگر عملہ وہاں موجود تھا، جنہوں نے ماڈلز کو طیارے کا وزٹ کروایا۔

حریم شاہ کا یہ بھی دعویٰ کیا کہ مبشر لقمان اب تک بیان کیے گئے الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں اور نامور اینکر کے اسسٹنٹ کی جانب سے ماڈلز کو دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

ٹک ٹاک ماڈل کا کہنا تھا کہ اگر وہ الزامات ثابت نہ کرسکے تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

نوٹ: مذکورہ رپورٹ میں ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کے نمائندے عبدالرشید نے بھی مدد فراہم کی۔

تبصرے (2) بند ہیں

Mansoor ali Sep 07, 2019 01:10pm
ہم عوام کو یہ پتا تو لگا جہاز اتنا سستا ہو گیا ہے کی ایک اینکر بھی اسے خرید سکتا ہے آسانی سے
shafiq Sep 09, 2019 11:25am
@Mansoor ali. Or Anchors are so rich that they can afford planes

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024