• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

مرغے نے عدالتی جنگ جیت لی

شائع September 6, 2019
جس مرغے پر کیس دائر کیا گیا ان کی عمر 4 سال ہے—فوٹو: رائٹرز
جس مرغے پر کیس دائر کیا گیا ان کی عمر 4 سال ہے—فوٹو: رائٹرز

دنیا بھر میں دیہی علاقوں میں بسنے والے افراد علی الصبح مرغوں کی جانب سے بانگ (اذان) دیے جانے کی فطرت سے واقف ہوں گے اور کچھ دیہاتی لوگ تو مرغوں کی بانگ سے ہی نیند سے بیدار ہوتے ہیں۔

تاہم دنیا میں کچھ ایسے افراد بھی موجود ہیں جو مرغوں کی جانب سے علی الصبح دی جانے والی بانگ سے بیزار بھی ہیں اور وہ مرغوں کی ایسی فطرتی عادت کو اپنی نیند میں خلل تصور کرتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ فرانس کے ایک جوڑے کو بھی محسوس ہوا اور انہوں نے علی الصبح بانگ دینے والے مرغے کے خلاف عدالت میں کیس کردیا۔

تاہم عدالت نے چند سماعتوں اور وکلاء کے درمیان زبردست بحث کے بعد انسانوں کے بجائے مرغے کے حق میں فیصلہ دے کر فطرت میں مداخلت نہیں کی۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق فرانس کے ایک معمر جوڑے نے ایک مرغے اور اس کے مالکان پر محض اس لیے کیس کردیا تھا کہ مرغا علی الصبح بانگ دیتا تھا جس سے ان کی نیند خراب ہوتی تھی۔

مرغے کی مالکن نے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا—فوٹو: رائٹرز
مرغے کی مالکن نے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا—فوٹو: رائٹرز

رپورٹ کے مطابق شکایت کرنے والا جوڑا مغربی فرانس کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں چھٹیاں گزارنے گیا تھا، جہاں ان کے پڑوسیوں کا مرغا علی الصبح بانگ دیتا تھا۔

چھٹیاں گزارنے کے لیے جانے والے جوڑے نے علی الصبح مرغے کی بانگ سے تنگ آکر مرغے اور مالکان کے خلاف مقامی عدالت میں کیس کردیا اور دعویٰ کیا کہ مرغے کی بانگ سے ان کی نیند میں خلل پڑا۔

مقامی عدالت میں کیس کی چند سماعتیں ہوئیں اور مرغے کے مالکان نے بھی کیس کا دفاع کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ بانگ دینا مرغے کی فطرت میں شامل ہے اور اسے علی الصبح بانگ دینے سے نہیں روکا جا سکتا۔

اس کیس کو فرانس کی میڈیا میں شاندار ماضی کی دیہی زندگی اور جدید زندگی کے طور پر رپورٹ کیا گیا، ساتھ ہی کیس کو عدالت لے جانے والے سیاح جوڑے اور مقامی افراد کو شہری اور دیہاتی لوگوں کے طور پر رپورٹ کرکے موازنہ کیا گیا۔

عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد 5 ستمبر کو مرغے اور اس کے مالکان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ مرغے کو علی الصبح بانگ دینے سے نہیں روکا جا سکتا۔

عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں مرغے کی جانب سے علی الصبح بانگ دینے کو فطرت سے تشبیح دی۔

مرغے کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد اس کے مالکان بہت خوش ہیں اور وہ اپنے فیصلے کو دیہاتی اور فطری زندگی کی جیت قرار دے رہے ہیں۔

عدالت نے مرغے کے حق میں فیصلہ سنایا —فوٹو: اے ایف پی
عدالت نے مرغے کے حق میں فیصلہ سنایا —فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024