• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عابد علی کی بیٹی کا سوتیلی والدہ پر والد کی میت بغیر اجازت لے جانے کا الزام

شائع September 6, 2019 اپ ڈیٹ September 14, 2019
رحمہ علی نے ویڈیو شیئر کرنے کے کچھ دیر بعد ہی اسے منظر عام سے ہٹادیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
رحمہ علی نے ویڈیو شیئر کرنے کے کچھ دیر بعد ہی اسے منظر عام سے ہٹادیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

نامور اداکار عابد علی کی بیٹی رحمہ علی نے سوتیلی والدہ اداکارہ رابعہ نورین پر والد کی میت کو بغیر اجازت ہسپتال سے لے جانے کا الزام لگادیا۔

رحمہ علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ہسپتال میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکار عابد علی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

اس ویڈیو میں گلوکارہ رحمہ نے روتے ہوئے بتایا کہ 'میں دنیا کو بتانا چاہتی ہوں کہ رابعہ نورین میرے والد کی دوسری اہلیہ ہسپتال سے میرے والد کی میت لے کر چلی گئیں'۔

رحمہ کا مزید کہنا تھا کہ 'میری ماں میری بہنیں ہم سب ہسپتال میں موجود ہیں، ہم نہیں جانتے ہم کہاں جائیں، ہمیں تو یہ تک نہیں معلوم کے وہ رہتے کہاں تھے، انہوں نے میری بھپو سے کہا ہے کہ یہ عورتیں، یعنی ہم عابد علی کی بیٹیاں ان کی اصل فیملی رابعہ میڈم کے گھر نہیں جاسکتے، انہوں نے ہمیں یہ بھی نہیں بتایا کہ جنازہ کب اور کہا ہوگا، وہ انہیں لے گئی ہیں، میں نہیں جانتی کیا کریں، ہم نہیں جانتے کیا کرنا چاہیے'۔

البتہ ویڈیو شیئر کرنے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد رحمہ نے اسے اپنے اکاونٹس سے ڈیلیٹ کردیا جبکہ انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بھی بتادی۔

گلوکارہ نے اسٹوری میں لکھا کہ 'ہم نے عارضی طور پر اس پوسٹ کو منظر عام سے ہٹادیا ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ لوگوں نے اس پر نہایت گھٹیا کمنٹس کرنا شروع کردیے تھے، انہیں شرم آنی چاہیے، اس معاملے کو جلد دیکھیں گے، ہماری جو ابھی صورتحال ہے اس کے بعد سب کچھ صحیح انداز میں سامنے آئے گا'۔

دوسری جانب رحمہ کی بڑی بہن ماڈل ایمان علی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے والد کی نماز جنازہ بحریہ ٹاؤن کراچی میں موجود عاشق مسجد میں نماز جمعہ کے بعد ہونے کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ 67 سالہ اداکار عابد علی کا گزشتہ رات کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال ہوگیا، وہ کافی عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔

عابد علی نے پہلی شادی اداکارہ حمیرا علی سے کی تھی، ان کی تین بیٹیاں مریم علی، ایمان علی اور رحمہ علی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عابد علی کی حالت تشویشناک، ماڈل ایمان علی کی والد کیلئے دعا کی اپیل

ان کی دوسری شادی اداکارہ رابعہ نورین سے 2006 میں ہوئی، جس کے بعد عابد علی اور حمیرا علی میں علیحدگی ہوگئی۔

چند دنوں قبل بھی عابد علی کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی مگر اس وقت ان کی بیٹیوں ایمان علی اور رحمہ نے انہیں جھوٹی افواہیں قرار دیا تھا، جبکہ دوسری اہلیہ رابعہ نورین کا بھی ایک ویڈیو بیان سامنے آیا تھا، جس میں انہوں نے درخواست کی تھی کہ سوشل میڈیا پر عابد علی کے انتقال کی جھوٹی خبریں شیئر نہ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024