• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اسامہ بن لادن کے خلاف امریکا نے یکطرفہ آپریشن کرکے دھوکا دیا، ترجمان پاک فوج

شائع September 4, 2019
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر لوز بال کی ہے اس پر چھکا ہی لگے گا — فوٹو: ڈان نیوز
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر لوز بال کی ہے اس پر چھکا ہی لگے گا — فوٹو: ڈان نیوز

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے ایبٹ آباد میں القاعدہ کے بانی اُسامہ بن لادن کی موجودگی سے متعلق امریکا کو آگاہ کیا لیکن واشنگٹن نے مشترکہ آپریشن کرنے کے بجائے خود اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کر کے ہمیں دھوکا دیا۔

اسلام آباد میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق تفصیلی پریس کانفرنس کے اختتام پر غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ اسامہ بن لادن کا پتا لگانے کے حوالے سے پہلی کال پاکستان نے ٹریس کی تھی۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر شکیل آفریدی اڈیالہ سے ساہیوال جیل منتقل

ایک سوال کے جواب میں ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ٹیلی فون کال کو ٹریس کرکے امریکا سے تفصیلی انٹیلی جنس شیئرنگ کی گئی تھی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ امریکا نے 2011 میں ہونے والے ایبٹ آباد آپریشن میں مشترکہ آپریشن کے بجائے خود اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کیا تھا۔

میجر جنرل آصف غفور نے امریکا کو ایبٹ آباد آپریشن کے تناظر میں دھوکے باز قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ’امریکا نے انٹیلی جنس شیئرنگ کے بعد پاکستان سے دھوکا بازی کی‘۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا اسامہ تک کیسے پہنچا: ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نے بتایا کہ ’وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں اسی تناظر میں بھی بات کی تھی‘۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی پر ایبٹ آباد آپریشن کے لیے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی معاونت اور القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کی مخبری کا الزام ہے۔

ڈاکٹر شکیل آفریدی نے اسامہ بن لادن تک پہنچنے میں سی آئی اے کا ساتھ دیا تھا جس کے بعد امریکی فورسز نے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ پر مبینہ طور پر خفیہ کارروائی کرکے انہیں ہلاک کردیا تھا اور اس وقت کے امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے شکیل آفریدی کے کردار کی تصدیق کی تھی۔

جس کے بعد ڈاکٹر شکیل آفریدی کو دہشت گردوں سے تعلقات کا جرم ثابت ہونے پر مئی 2012 میں 33 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ اس الزام کی شکیل آفریدی نے ہمیشہ تردید کی۔

مزیدپڑھیں: ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کا کمپاﺅنڈ بنے گا قبرستان؟

علاوہ ازیں میجر جنرل آصف غفور نے طالبان اور دہشت گرد تنظیم داعش سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ’ہم داعش اور القاعدہ کے متحرک ہونے کے بارے میں مکمل طور پر باخبر ہیں‘۔

’جتنی کشمیریوں نے تکالیف اٹھائیں ان سے دگنی بھارت کو اٹھانی پڑیں گی‘

علاوہ ازیں بھارت سے متعلق سوال پر انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ’جتنی کشمیریوں نے تکالیف اٹھائیں ان سے دگنا زیادہ تکالیف بھارت کو اٹھانی پڑیں گی اور اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو ہم مقابلہ کریں گے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’جنگ عزت اور غیرت کے لیے لڑی جاتی ہے نہ کہ پیسے کی بچت کے لیے‘۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’ہم خالی ہاتھ بھی لڑیں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد آپریشن کے اہم کردار کہاں ہیں؟

میجر جنرل آصف غفور نے معیشت کے حوالے سے کہا کہ ہم معیشت کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں جسے کینسر لاحق ہے عام گولی سے نہیں بلکہ اس کا علاج کیموتھراپی سے ہوگا۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ معیشت ایک رات میں خراب نہیں ہوئی بلکہ 10 سال لگے ہیں تاہم اتنا عرصہ ہی اسے ٹھیک کرنے میں لگ جاتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے خبردار کیا کہ ’بھارت نے کشمیر پر لوز بال پھینکی ہے اس پر چھکا ہی لگے گا‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024