• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ہانگ کانگ میں پولیس تشدد کے خلاف احتجاج

شائع September 2, 2019

چین کے خصوصی انتظامی خطے ہانگ کانگ میں یونیورسٹی کے ہزاروں طلبہ نے 3 ماہ سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں شدت لاتے ہوئے جامعات کا بائیکاٹ کیا اور پولیس کی جانب سے مظاہرین پر تشدد کے خلاف احتجاج کیا۔

ہانگ کانگ میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد آج (بروز پیر) سے جامعات میں کلاسز کا آغاز ہونا تھا لیکن طلبہ کی جانب سے 2 ہفتے تک بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا۔

خیال رہے کہ ہانگ کانگ میں جاری احتجاجی تحریک میں طلبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جو چین کی بڑھتی ہوئی مداخلت کے خلاف سرگرم ہیں۔

اس سے قبل سیاہ لباس پہنے مظاہرین مختلف اسٹیشنز پر ٹرینوں کے دروازوں پر کھڑے ہوئے اور انہیں بند ہونے سے روکا، اس دوران مظاہرین نے ہانگ کانگ میں ٹرینوں کے نظام کو مختصر عرصے کے لیے متاثر کیا۔

17 سالہ طالبہ نے کہا کہ ’ہانگ کانگ ہمارا گھر ہے، ہم شہر کا مستقبل ہیں اور اسے بچانے کی ذمہ داری ہم پر ہے‘۔

خیال رہے کہ ہانگ کانگ میں ملزمان کی حوالگی سے متعلق بل کی منظوری کے خلاف مظاہروں کا آغاز ہوا تھا اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

گزشتہ 3  ماہ سے چین کی بڑھتی ہوئی مداخلت کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں — فوٹو: رائٹرز
گزشتہ 3 ماہ سے چین کی بڑھتی ہوئی مداخلت کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں — فوٹو: رائٹرز
چیف ایگزیکٹو کے دفتر کے باہر  ٹریفک سگنلز کو'فری ہانگ کانگ' سے روشن کیا گیا — فوٹو: رائٹرز
چیف ایگزیکٹو کے دفتر کے باہر ٹریفک سگنلز کو'فری ہانگ کانگ' سے روشن کیا گیا — فوٹو: رائٹرز
احتجاج کے دوران چائنیز یونیورسٹی آف ہانگ کانگ میں ’لیڈی لبرٹی ہانگ کانگ‘ کا مجسمہ بھی نصب کیا گیا — فوٹو: رائٹرز
احتجاج کے دوران چائنیز یونیورسٹی آف ہانگ کانگ میں ’لیڈی لبرٹی ہانگ کانگ‘ کا مجسمہ بھی نصب کیا گیا — فوٹو: رائٹرز
ہانگ کانگ میں مظاہرین پر پولیس کے تشدد کے خلاف احتجاج کیا گیا — فوٹو: رائٹرز
ہانگ کانگ میں مظاہرین پر پولیس کے تشدد کے خلاف احتجاج کیا گیا — فوٹو: رائٹرز
ہانگ کانگ میں جمہوریت میں اصلاحات سے متعلق مظاہرے جاری ہیں — فوٹو: رائٹرز
ہانگ کانگ میں جمہوریت میں اصلاحات سے متعلق مظاہرے جاری ہیں — فوٹو: رائٹرز
عوام کی ایک بڑی تعداد نے ہانگ کانگ میں ہڑتال میں حصہ لیا  — فوٹو: رائٹرز
عوام کی ایک بڑی تعداد نے ہانگ کانگ میں ہڑتال میں حصہ لیا — فوٹو: رائٹرز
احتجاج کے دوران ایک ملک 2 ںظام کے نعروں کو علامتی طور پر نذر آتش بھی کیا گیا — فوٹو: رائٹرز
احتجاج کے دوران ایک ملک 2 ںظام کے نعروں کو علامتی طور پر نذر آتش بھی کیا گیا — فوٹو: رائٹرز
یونیورسٹی کے طلبہ نے ہانگ کانگ میں احتجاج کیا — فوٹو: رائٹرز
یونیورسٹی کے طلبہ نے ہانگ کانگ میں احتجاج کیا — فوٹو: رائٹرز
کوئین میری ہسپتال میں پولیس کی بربریت کے خلاف احتجاج کیا گیا — فوٹو: رائٹرز
کوئین میری ہسپتال میں پولیس کی بربریت کے خلاف احتجاج کیا گیا — فوٹو: رائٹرز
اسکولوں کے طلبہ نے بھی 
 احتجاج میں حصہ لیا — فوٹو: رائٹرز
اسکولوں کے طلبہ نے بھی احتجاج میں حصہ لیا — فوٹو: رائٹرز