• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am

لاہور: تیزاب گردی اور قتل کے مجرم کو 40 سال قید

شائع September 2, 2019
عدالت نے حتمی دلائل سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزا سنائی — فائل فوٹو: کریٹو کامنز
عدالت نے حتمی دلائل سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزا سنائی — فائل فوٹو: کریٹو کامنز

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تیزاب گردی اور قتل کے کیس کا فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے مقدمے میں نامزد عبدالشکور کو مجرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 40 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 3 کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔

عبدالشکور کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ میں دہشت گردی کی خصوصی دفعہ 7 اے ٹی اے، تیزاب گردی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

عدالت نے حتمی دلائل سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزا سنائی۔

یہ بھی پڑھیں: تیزاب سے جلانا قتل سے بھی بڑا جرم ہے، چیف جسٹس

عدالت نے تیزاب گردی کی دفعہ 336 'بی' کے تحت 15 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ، جبکہ قتل کی دفعہ 302 کے تحت مجرم کو 25 سال قید کی سزا کا حکم جاری کیا۔

واضح رہے کہ مجرم عبدالشکور نے 2018 میں اپنی بھابھی پر تیزاب پھینکا تھا اور ملزم کی ماں جب اپنی بہو کو بچانے کے لیے آئی تو وہ بھی تیزاب کی زد میں آگئی۔

بعد ازاں عبدالشکور کی بھابھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی تھی۔

پولیس نے ملزم کے خلاف تیزاب گردی، قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 ستمبر 2024
کارٹون : 20 ستمبر 2024