• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

وینس فلم فیسٹیول کا رنگا رنگ آغاز

شائع August 29, 2019

ویسے تو دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کا اعزاز ’کانز‘ کو حاصل ہے لیکن ’وینس‘ کو دنیا کے قدیم ترین فلم فیسٹیول ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

اٹلی کے شہر وینس میں ہونے والا یہ فلمی میلہ نہ صرف دنیا کا قدیم ترین فلم فیسٹیول ہے بلکہ یہ کانز اور برلن فیسٹیول کے بعد تیسرا بڑا فیسٹیول بھی مانا جاتا ہے۔

28 اگست سے 7 ستمبر تک جاری رہنے والے 76 ویں وینس فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے فلمی ستارے، ہدایت کار، گلوکار، موسیقار، ڈانسرز، پروڈیوسرز، فوٹوگرافرز اور فلمی ناقدین اٹلی پہنچ رہے ہیں۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی فیسٹیول میں 4 درجن سے زائد فلمیں دیکھی جائیں گی۔

ہنگری سے تعلق رکھنے والی ماڈل باربرا پالون فوٹوگرافرز کے سامنے تصاویر کے لیے پوز دیتے ہوئے —فوٹو/ اے ایف پی

برطانوی گلوکارہ میل بی فیسٹیول کے پہلے روز 'دی ٹروتھ' نامی فلم کی نمائش کے لیے پہنچیں —فوٹو/ اے ایف پی

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی ماڈل کینڈس سوینپول بھی اس فیسٹیول کا حصہ بنیں —فوٹو/ اے ایف پی

سوئیڈش ماڈل ایلسا ہوسک نے اپنے منفرد انداز سے سب کو حیران کردیا —فوٹو/ اے ایف پی

اطالوی اداکارہ اور فیسٹیول کی اسپانسر ایلسانڈرا میسٹرنرڈی بھی ایونٹ کے پہلے روز اپنے بوائے فرینڈ اداکار روس ماکول کے ہمراہ فیسٹیول میں شریک ہوئیں —فوٹو/ اے ایف پی

امریکی ماڈل صوفیہ رچی نے ایونٹ کے پہلے روز اپنے انداز سے سب کا دل جیت لیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

اطالوی اداکار ٹونی سرویلو اور ان کی اہلیہ اداکارہ مینولا لامنا بھی فیسٹیول کے پہلے روز ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئے —فوٹو/ اے ایف پی

امریکی فیشن ماڈل زارا نے بھی ریڈ کارپٹ پر تصاویر کے لیے پوز دیا —فوٹو/ اے ایف پی

ایلسانڈرا میسٹرنرڈی نے اس موقع پر نہایت خوبصورت گاؤن زیب تن کررکھا تھا —فوٹو/ اے پی

امریکی ماڈل جاسمین سینڈرز، جنہیں گولڈن باربی بھی کہا جاتا ہے، اس ایونٹ میں نہایت خوبصورت انداز میں نظر آئیں —فوٹو/ اے ایف پی

سربیا سے تعلق رکھنے والے ہدایت کار ایمر کستوریک بھی اس فیسٹیول کا حصہ بنے —فوٹو/ اے ایف پی