• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’کشمیر بنے گا پاکستان‘ یوم دفاع کی تقریبات کا حصہ ہوگا، ترجمان پاک فوج

شائع August 28, 2019
مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں رات کے بجائے دن میں منعقد ہوگی — فائل فوٹو: اے پی
مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں رات کے بجائے دن میں منعقد ہوگی — فائل فوٹو: اے پی

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ رواں برس ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کا موضوع بھی یوم دفاع کی تقریبات کا حصہ ہوگا، مرکزی تقریب جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں رات کے بجائے دن میں منعقد ہوگی۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) میں یوم دفاع و شہدا 2019 کے حوالے سے کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے سول و فوجی حکام نے شرکت کی اور یوم دفاع و شہدا کی تقریبات سے متعلق بات چیت ہوئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم دفاع کی تقریب سے متعلق بتایا کہ مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں رات کے بجائے دن میں منعقد ہوگی۔

مزید پڑھیں: بھارت نے کنٹرول لائن پر کلسٹر بم سے شہریوں کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ یاد گارِ شہدا پر حاضری دیں گے اور پھول چڑھائیں گے جبکہ لواحقین اور غازیوں سے ملاقات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تقریب میں اس سال صرف شہدا کے لواحقین اور غازی شرکت کریں گے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ یوم دفاع کی تقریبات شہر شہر منعقد کی جائیں گی جبکہ یوم دفاع کی مناسبت سے چھاؤنیوں میں ہتھیاروں کی نمائش بھی کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ”کشمیر بنے گا پاکستان“ کا موضوع بھی یوم دفاع کی مناسبت سے ہونے والی تقریبات کا حصہ ہوگا۔

’کشمیر آور پورے ملک میں منایا جائے گا‘

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ ”کشمیر آور“ کے سلسلے میں کانفرنس کے دوران بات چیت ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے اعلان کے مطابق پورے ملک میں دوپہر 12بجے سائرن بجائے جائیں گے جبکہ قومی ترانہ اور کشمیر کا ترانہ بھی بجایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے صدر آزاد کشمیر مسعود خان کی ملاقات

انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے اپنے علاقے اور کام کی جگہ پر جمع ہو اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملکی ہیروز، شوبز اور میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ طلبا کو بھی اس میں بھرپور انداز میں شرکت کی اپیل کردی۔

’شہدا کے گھروں پر جانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا‘

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ پچھلے سال سے یوم دفاع کے موقع پر تمام شہدا ککے گھروں پر جانے کا پروگرام شروع کیا گیا تھا جو اس سال بھی جاری رکھا جائے گا۔

میجر جنرل آصف غفور نے اس کاوش سے متلعق بتایا کہ گزشتہ برس اس پر زبردست رد عمل آیا جہاں ہر شہید کو یاد کیا گیا تاہم اب بھی ان تمام شہدا کے گھروں پر پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں: ’کسی غیر قانونی دستاویز سے کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں ہوسکتی‘

ڈی جی آئی ایس پی آر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ شہدا کے لواحقین سے ملاقاتیں کریں اور پاکستان کے لیے ان کی قربانیوں پر ان کا شکریہ بھی ادا کریں اور گلی گلی محلے محلے شہیدوں کی تصاویر آویزاں کی جائیں۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ عظیم قومیں اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024