• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ماڈل ایمان سلیمان کے نئے انداز پر مداح حیران

شائع August 28, 2019
فوٹو/ انسٹاگرام
فوٹو/ انسٹاگرام

رواں سال لکس اسٹائل ایوارڈز میں خواتین کے جنسی ہراسان میں ملوث شخصیت کو ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے پر شو کا بائیکاٹ کرنے والی معروف ماڈل ایمان سلیمان کے نئے انداز نے نہ صرف مداحوں بلکہ ستاروں کو بھی حیران کردیا۔

ایمان سلیمان نے انتہائی چھوٹے بال کروا لیے، جن کے اس نئے انداز کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

ماڈل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خود سب سے پہلے اس نئے لک کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کی۔

جو انداز انہوں نے اپنایا اسے دنیا بھر میں 'بز کٹ' کے نام سے جانا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: 'میں ہراساں کرنے والے کے ساتھ لکس ایوارڈ کا حصہ نہیں بن سکتی'

ماڈل نے اپنی ایک اور تصویر بھی اس انداز کے ساتھ شیئر کی، جس میں انہوں نے خود مزاحیہ انداز میں لکھا کہ وہ سب ٹنڈو ٹاؤن نامی ایک مقام پر سب کو پارٹی کے لیے بلا رہی ہیں۔

ایمان نے اپنے اس نئے انداز کو معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ برٹنی سپیئرز کے انداز سے تشبیہ دی۔

یاد رہے کہ برٹنی سپیئرز نے 2007 میں اپنے بال اس انداز سے کٹوا کر سب کو حیران کردیا تھا۔

ایمان نے ٹوئٹر پر بھی ایک ٹویٹ میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ 'بہن میری وگ (نقلی بال) اڑ گئی ہے، یہ آج سے میرا نیا جملہ ہے'۔

سوشل میڈیا پر ماڈل کو اس نئے انداز کا ملا جلا ردعمل موصول ہوا۔

کوئی ان کے اس انداز سے خوش ہوا تو کسی نے مایوسی کا اظہار کی، جبکہ زیادہ تر لوگ حیران نظر آئے۔

انہوں نے ایمان کے اس نئے انداز پر اپنے دکھ کا اظہار کیا۔

جبکہ ان کا کہنا تھا کہ اس نئے انداز سے اس حد تک متاثر ہیں کہ یہ بھی اسے اپنانا چاہتی ہیں۔

یاد رہے کہ ایمان سلیمان پاکستان میں خواتین کے لیے سامنے آئی می ٹو مہم کا بھی کھل کر سپورٹ کرتی آرہی ہیں۔

انہوں نے رواں سال فروری میں ایک ویڈیو میں اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ ‘پاکستان میں کوئی بھی جنسی ہراساں کرنے کے خلاف کھل کر بات نہیں کرتا‘۔

ایمان سلیمان کے مطابق عوام کی جانب سے طاقتور اور ظالم کے خلاف کھل کر بات نہ کرنے کے باعث ہی وہ ظالم شخص مزید طاقتور بن جاتا ہے اور اسی طرح ہم سب غلط روایت کو معاشرے میں مضبوط کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

ایمان سلیمان نے اپنی پوری پوسٹ میں کسی بھی واقعے اور کسی بھی شخص کا نام لیے بغیر شوبز انڈسٹری پر بھی کڑی تنقید کی تھی اور الزام عائد کیا تھا کہ کوئی بھی غلط شخص کے خلاف آواز بلند نہیں کرتا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024