• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

’لال کبوتر‘ اور ’باجی‘ عالمی فلم فیسٹیول کے لیے منتخب

شائع August 27, 2019
لال کبوتر کو رواں برس مارچ اور باجی کو جون میں ریلیز کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ
لال کبوتر کو رواں برس مارچ اور باجی کو جون میں ریلیز کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ

اداکارا میرا، خالد عثمان بٹ اور آمنہ الیاس کی فلم ’باجی‘ نے جہاں رواں ماہ اگست کے آغاز میں کینیڈا میں ہونے والے موسیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں 2 ایوارڈز اپنے نام کیے تھے۔

اب وہیں اس فلم کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں پیش کیا جائے گا۔

یہی ںہیں بلکہ ’باجی‘ کے ساتھ اس فلم فیسٹیول میں رواں برس ریلیز ہونے والی ایک اور فلم ’لال کبوتر‘ کو بھی پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب ’لال کبوتر‘ کو جہاں واشنگٹن میں ہونے والے عالمی فلم فسیٹیول میں پیش کیا جائے گا، وہیں اسے سنگاپور میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا جائے گا۔

’باجی‘ فلم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ فلم کو آئندہ ماہ 21 ستمبر کو ’واشنگٹن ڈی سی ساؤتھ ایشن فلم فیسٹیول‘ میں دوپہر کو پیش کیا جائے گا۔

View this post on Instagram

South East Asia Premiere #laalkabootar #sgsaiff2019

A post shared by Laal Kabootar (@laalkabootar) on

اسی فیسٹیول کے دوران فلم ’لال کبوتر‘ کو بھی پیش کیا جائے گا جب کہ فیسٹیول میں دیگر جنوبی ایشین ممالک کی فلموں کو بھی پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب فلم ’لال کبوتر‘ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کی گئی ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا گیا کہ فلم کو آئندہ ماہ سنگاپور ’ساؤتھ ایسٹ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں 4 ستمبر کو پیش کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024