• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پلوامہ حملے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر ’دھوپ کی دیوار‘

شائع August 27, 2019 اپ ڈیٹ August 28, 2019
سجل علی اور احد رضا میر کی جوڑی کو سراہا جاتا ہے—اسکرین شاٹ
سجل علی اور احد رضا میر کی جوڑی کو سراہا جاتا ہے—اسکرین شاٹ

ٹی وی اسکرین پر مقبول جوڑی کا اعزاز رکھنے والے احد رضا میر اور سجل علی جلد ہی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور وہاں 2018 میں ہونے والے پلوامہ حملے کے تناظر میں بنائی جانے والی ایک ویب سیریز میں دکھائی دیں گے۔

خبریں ہیں کہ احد رضا میر اور سجل علی نے ’دھوپ کی دیوار‘ نامی ویب سیریز کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔

’دھوپ کی دیوار‘ کی کہانی معروف ڈرامہ نگار عمیرہ احمد نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات حسیب حسن دے رہے ہیں۔

حقیقی واقعات سے متاثر ہوکر بنائی گئی ویب سیریز کی کہانی پاکستان اور بھارت کے 2 خاندانوں کے گرد گھومتی ہے۔

ویب سیریز میں دراصل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزیوں پر شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندان کے درد کو سامنے لانے کی ایک کوشش ہے۔

ویب سیریز کے حوالے سے ہدایت کار حسیب حسن نے ڈان امیجز کو بتایا کہ سجل علی ڈرامے میں ایک پاکستانی فوج کے کرنل کی نوعمر بیٹی کا کردار ادا کریں گی اور ان کے والد کا کردار عدنان جعفر ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

ویب سیریز میں سویرا ندیم ان کی والدہ جب کہ منظر صحبائی دادا اور ثمینہ احمد دادی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

حسیب حسن کے مطابق سامیا ممتاز ویب سیریز میں احد رضا میر کی والدہ اور زیب رحمٰنی ان کی دادی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

زارا ترین اور پارس مسرور جیسی اداکارائیں ’دھوپ کی دیوار‘ میں بھارتی افراد کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

ویب سیریز کی شوٹنگ کا آغاز چند ہفتے قبل کردیا گیا تھا اور ابتدائی طور پر اس کی شوٹنگ کراچی میں کی گئی تھی۔

ویب سیریز کی شوٹنگ آزاد کشمیر، سوات اور لاہور سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں بھی کی جائے گی اور اسے رواں برس کے آخر تک آن لائن ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024