• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
شائع August 27, 2019
برازیلی صدر کی اہلیہ کم عمر اور فرانسیسی صدر کی اہلیہ زائد العمر ہے1فوٹو: یاہو نیوز
برازیلی صدر کی اہلیہ کم عمر اور فرانسیسی صدر کی اہلیہ زائد العمر ہے1فوٹو: یاہو نیوز

جنوبی امریکا کے 9 ممالک تک پھیلے دنیا کے بڑے جنگل کا اعزاز رکھنے والے ’ایمیزون‘ میں آگ لگنے کا مسئلہ جہاں عالمی سطح پر کئی ممالک کے لیے پریشانی کا باعث بنتا رہا ہے۔

وہیں اسی جنگل میں گزشتہ کئی ہفتوں سے لگی آگ کے معاملے پر جنوبی امریکی ملک برازیل اور یورپی ملک فرانس کے صدور کے درمیان بھی سخت گفتگو سنی گئی۔

چوں کہ ایمیزون جنگل کا نصف سے زیادہ حصہ برازیل کی زمینی حدود میں آتا ہے، اس لیے اس جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کی زیادہ ذمہ داری بھی اسی ملک پر ہوتی ہے۔

ایمیزون جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پانے کے معاملے پر برازیلی صدر جیئر بولسونارو اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان اگرچہ کافی دن سے بحث چل رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایمیزون میں آگ: دنیا کی آکسیجن کا بڑا ذریعہ جل کر راکھ ہونے کے قریب

تاہم اس بحث نے گزشتہ روز اس وقت نیا موڑ لے لیا جب فرانس میں ’گریٹ سیون‘ (جی سیون) ممالک کے اجلاس کے دوران فرانسیسی صدر نے برازیلی ہم منصب پر اپنی اہلیہ کی گستاخی کرنے کے الزامات عائد کیے۔

برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایک تقریب کے دوران بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ برازیل کے صدر نے ان کی اہلیہ بریغت تروغنوث کی سوشل میڈیا پر گستاخی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فرانسیی صدر کا اشارہ دراصل برازیل کے صدر جیئر بولسونارو کی جانب سے ایک فیس بک پوسٹ پر دیے جانے والے نامناسب کمنٹ کی جانب تھا۔

برازیل کے صدر نے اپنے فیس بک پیج پر ایک مداح کی جانب سے اپنی اور فرانسیسی صدر کی بیویوں سمیت شیئر کی گئی ایک تصویر پر کمنٹ دیا تھا۔

فرانسیسی صدر کی اہلیہ ان سے 24 سال بڑی ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
فرانسیسی صدر کی اہلیہ ان سے 24 سال بڑی ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

رپورٹ کے مطابق برازیلی صدر کے مداح نے ان کی اپنی اہلیہ اور فرانسیسی صدر کی ان کی اہلیہ کے ساتھ کھینچی گئی ایک تصویر کو شیئر کرتے ہوئے مقامی زبان میں جیئر بولسونارو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ اب تو آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ فرانسیسی صدر آپ کا پیچھا کیوں نہیں چھوڑتے‘۔

اگرچہ مداح نے برازیلی صدر اور فرانسیسی صدر کی بیویوں یا ان کی عمر سے متعلق کچھ بھی نہیں لکھا تھا، تاہم مداح کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کو برازیلی صدر نے اپنی اور فرانسیسی صدر کی بیویوں کی عمر کے طور پر لیا۔

دراصل برازیلی صدر کی اہلیہ مشیل بولسونارو عمر میں ان سے 27 سال کم عمر جب کہ فرانسیسی صدر سے ان کی اہلیہ بریغت تروغنوث 24 سال بڑی ہیں۔

برازیلی صدر کی اہلیہ ان سے 27 سال کم عمر ہیں—فوٹو: اے پی
برازیلی صدر کی اہلیہ ان سے 27 سال کم عمر ہیں—فوٹو: اے پی

اپنے مداح کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ پر برازیلی صدر نے انہیں مقامی زبان میں ہی جواب دیا اور لکھا کہ ’ایمانوئل کو شرمسار نہ کریں‘۔

مزید پڑھیں: نوجوان فرانسیسی صدر کون اور ان کی انوکھی محبت کیا؟

دی گارجین کے مطابق فرانسیسی صدر کو برازیلی صدر کی جانب سے سوشل میڈیا پر دیے گئے اس کمنٹ کا علم ہوا تو انہوں نے جی سیون اجلاس کے دوران ایک تقریب میں میڈیا سے بات چیت کے دوران ہی برازیلی صدر کو آڑے ہاتھوں لیا۔

فرانسیسی صدر کی اہلیہ ان کی استانی بھی رہی ہیں—فوٹو: اے ایف پی
فرانسیسی صدر کی اہلیہ ان کی استانی بھی رہی ہیں—فوٹو: اے ایف پی

فرانسیسی صدر نے موقع کو غنیمت جانتے ہوئے برازیلی خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہےکہ برازیلی صدر کے خیالات پڑھ کر خواتین کو تکلیف پہنچے گی۔

ایمانوئل میکرون کی جانب سے برازیلی صدر پر اہلیہ کی گستاخی کرنے کے الزام کے بعد تاحال جیئر بولسونارو نے کوئی جواب نہیں دیا۔

برازیلی صدر نے کم عمر اہلیہ سے 2013 میں شادی کی—فوٹو: اے پی
برازیلی صدر نے کم عمر اہلیہ سے 2013 میں شادی کی—فوٹو: اے پی

خیال رہے کہ فرانسیسی صدر کی اہلیہ ان کی استانی بھی رہی ہیں اور وہ ان سے عمر میں 24 سال بڑی ہیں اور ان کا بڑا بیٹا بھی شوہر سے 2 سال بڑا ہے۔

جب کہ برازیلی صدر کی اہلیہ ان سے 27 سال کم عمر ہیں اور وہ ان کی تیسری بیوی ہیں۔

برازیلی صدر کی پہلی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں اور انہوں نے خود سے 27 سالہ کم عمر مشیل سے 2013 میں شادی کی تھی۔

ان دونوں کے تعلقات 2010 کے آغاز میں استوار ہوئے تھے اور دونوں کے ہاں 2011 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کے 2 سال بعد انہوں نے شادی کرلی۔

برازیلی صدر کی اہلیہ دنیا کی نوجوان خواتین اول میں شمار ہوتی ہیں—فوٹو: پرتگال نیوز
برازیلی صدر کی اہلیہ دنیا کی نوجوان خواتین اول میں شمار ہوتی ہیں—فوٹو: پرتگال نیوز