• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

شیاؤمی کا 64 میگا پکسل کیمرے والا فون رواں ہفتے متعارف ہوگا

شائع August 26, 2019
ریڈمی نوٹ 8 پرو — فوٹو بشکریہ شیاؤمی ویبو اکاؤنٹ
ریڈمی نوٹ 8 پرو — فوٹو بشکریہ شیاؤمی ویبو اکاؤنٹ

رئیل می دنیا کا سب سے پہلا 64 میگا پکسل کیمرے سے لیس اسمارٹ فون متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے مگر لگتا ہے کہ اس معاملے میں شیاﺅمی اسے شکست دینے کے لیے تیار ہے۔

درحقیقت شیاﺅمی کی جانب سے ریڈمی نوٹ سیریز کے نئے فونز 29 اگست کو متعارف کرائے جارہے ہیں، جن میں سے ایک میں 64 میگا پکسل کیمرا دیا جائے گا۔

شیاﺅمی کی جانب سے ریڈمی نوٹ 8 اور ریڈمی نوٹ 8 پرو کو چین میں ایک ایونٹ کے دوران پیش کیا جائے گا جبکہ کمپنی کی جانب سے فونز کے حوالے سے تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں۔

چیی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر ریڈمی برانڈ منیجر لیو ویبنگ نے اعلان کیا ہے کہ ریڈمی نوٹ 8 میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 665 پراسیسر دیا جائے گا جبکہ اس میں بیک پر 4 کیمرے ہوں گے، جن میں سے ایک 48 میگا پکسل سنسر سے لیس ہوگا۔

اس کے علاوہ سپر وائیڈ اینگل لینس، ڈیپتھ سنسر اور میکرو لینس بھی دیئے جائیں گے، کم روشنی کے لیے سپر نائٹ سین فنکشن بھی پہلی بار دیا جارہا ہے۔

اس فون میں 6.217 انچ ایچ ڈی پلس اٹی ایف ٹی ڈسپلے ہوگا جبکہ 2 سے 4 جی بی ریم اور 16 سے 64 جی بی اسٹوریج آپشن ہوں گے۔

جہاں تک ریڈمی نوٹ 8 پرو کی بات ہے تو اس میں بھی بیک پر 4 کیمرے ہوں گے جن میں سے ایک 64 میگا پکسل سنسر والا ہوگا۔

اس کے علاوہ 4500 ایم اے ایچ بیٹری، میڈیا ٹیک ہیلیو جی 90 ٹی پراسیسر دیا جائے گا اور یہ پراسیسر گیمنگ کے حوالے سے بہترین سمجھا جاتا ہے جیسے فورٹ نائٹ، پب جی موبائل اور کے او جی وغیرہ۔

نوٹ 8 پرو میں لیکوئیڈ کولنگ سسٹم بھی دیا جائے گا تاکہ صارفین زیادہ گرافک والی گیمز کو دیر تک کھیل سکیں اور فون بھی گرم نہ ہو۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024