• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:51pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:44pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:51pm

ہانگ کانگ میں جمہوری اصلاحات کیلئے ہنگامہ آرائی

شائع August 25, 2019

ہانگ کانگ میں گزشتہ ماہ میں مجرموں کی حوالگی سے متعلق متنازع بل کے خلاف لاکھوں افراد نے احتجاج کیا جس کے نتیجے میں چیف ایگزیکٹو کیری لام نے مجوزہ بل پر بحث منسوخ کردی تاہم اب عوام ملک میں جمہوری اصلاحات کے لیے مظاہرے کررہے ہیں۔

2 جولائی کو ہانگ کانگ کو چین کے حوالے کرنے کی 22ویں سالگرہ کے موقع پر مظاہرین نے پارلیمنٹ پر دھاوا بولتے ہوئے اس پر قبضہ کر لیا تھا تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کردیا تھا۔

مظاہرین کی جانب سے پارلیمنٹ میں برطانوی جھنڈا لہرایا گیا جبکہ دیواروں پر 'ہانگ کانگ، چین نہیں ہے' لکھا گیا تھا۔

ہانگ کانگ میں 2014 میں جمہوریت پسندوں نے دو ماہ تک طویل احتجاج کیا تھا اور اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوتی تھیں جس سے مونگ کوک سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اضلاع میں شامل تھا۔

مونگ کوک میں 2016 میں' فش بال انقلاب' کے نام سے تحریک ابھری تھی جو پولیس کی جانب سے غیر لائسنس یافتہ دکان داروں کے خلاف کارروائی کے ردعمل پر شروع ہوئی تھی۔

پولیس نے مظاہرین پر پہلی مرتبہ پستول تانی—فوٹو: رائٹرز
پولیس نے مظاہرین پر پہلی مرتبہ پستول تانی—فوٹو: رائٹرز