• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

واٹس ایپ میں ڈیلیٹ پیغامات کو پڑھنے کے یہ طریقے جانتے ہیں؟

شائع August 18, 2019
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن ہے جس کے صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے زائد ہے اور اس میں اکثر غلطی سے پیغام بھی بھیج دیئے جاتے ہیں۔

خوش قسمتی سے 2017 میں واٹس ایپ نے صارفین کا دیرینہ مطالبہ اس وقت پورا کردیا جب اس نے غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات کو دوست کی فیڈ سے ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر متعارف کرایا اور لگ بھگ ہر ایک نے ہی اس کو آزما کر بھی دیکھا ہوگا۔

درحقیقت جب کوئی صارف کسی انفرادی یا گروپ چیٹ سے کوئی پیغام ڈیلیٹ کرتا ہے تو سب کے سامنے یہ لکھا آتا ہے 'دس میسج از ڈیلیٹڈ'، اور یہ ناممکن ہے کہ دوسری جانب کے صارف کو یہ تجسس نہ ہو کہ اس میسج میں ایسا کیا تھا جو ڈیلیٹ کیا گیا۔

مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ یہ ڈیلیٹ میسج ہمیشہ کے لیے غائب نہیں ہوتے بلکہ آئی فون یا اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ان کو دیکھنا ممکن ہوسکتا ہے۔

جی ہاں واقعی ایسے کئی آسان طریقے ہیں جن سے دوستوں کی جانب سے ڈیلیٹ پیغامات کو دیکھا جاسکتا ہے۔

آپ کو موصول ہونے والا پیغام اگر ڈیلیٹ کردیا جاتا ہے تو اسے واپس لانے کا طریقہ کافی آسان ہے، بس واٹس ایپ کو فون سے ڈیلیٹ کریں اور گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور سے دوبارہ ری انسٹال کرلیں۔

جب یہ ایپ لوڈ ہوگی تو صارف کو لاگ ہونا ہوگا اور اس کے بیک اپ میں موجود تمام چیٹ ری اسٹور ہوجائے گی اور اس میں ڈیلیٹ پیغامات بھی شامل ہوں گے۔

تاہم یہ فیچر اس وقت کام کام کرے گا جب آپ نے ایپ بیک ٹائمنگ کو روزانہ کی بنیاد پر شیڈول کررکھا ہو، جس پر یہ اپلیکشن ہر بھیجے یا موصول ہونے والے پیغامات کا لاگ بناتی رہتی ہے۔

یعنی واٹس ایپ بیک اپ فیچر ان ڈیلیٹ کو پیغامات کو ری اسٹور کردیتا ہے اور وہ بھی صرف آپ کے لیے، ڈیلیٹ کرنے والے فرد کو اس کا اندازہ نہیں ہوتا۔

ویسے یہ طریقہ کار استعمال کرنا پسند نہیں تو ایسی تھرڈ پارٹی ایپس بھی موجود ہیں جو ڈیلیٹ کیے جانے والے واٹس ایپ پیغامات کو دیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن ہسٹری لاگ اور نوٹیفکیشن لاگ ایسی 2 ایپس ہیں جو فون میں آنے والے تمام نوٹیفکیشنز کو گیجیٹ نوٹیفکیشن رجسٹر میں دکھاتی ہیں، جن میں واٹس ایپ چیٹ بھی شامل ہیں۔

یہ دونوں ایپس ایک ہی جیسا کام کرتی ہیں تاہم اس کے لیے انہیں خصوصی رسائی دینا ہوتی ہے جو پہلی بار اوپن کرنے پر یہ ایپس اس کی اجازت مانگتی ہیں تاکہ وہ دیگر ایپس کو اوور رائیڈ کرکے نوٹیفکیشن ڈیٹا اکٹھا کرسکیں۔

اس کے بعد وہ تمام نوٹیفکیشنز کو ریکارڈ کرلیتی ہیں جن میں واٹس ایپ کے ڈیلیٹ پیغامات بھی ہوتے ہیں، جو نوٹیفکیشنز لاگ میں دیکھے جاسکتے ہیں۔

ویسے یہ بھی اس وقت ممکن ہوتا ہے جب آپ کا فون ری اسٹارٹ نہ ہوا ہو، ری اسٹارٹ ہونے پر ڈیوائس میں نوٹیفکیشن رجسٹر ری سیٹ ہوجاتا ہے اور ڈیلیٹ پیغامات بھی غائب ہوجاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024