پاکستان میں ’یوم سیاہ‘ پر بھارت مخالف مظاہرے

شائع August 15, 2019 اپ ڈیٹ August 16, 2019

پاکستان اور آزاد کشمیر میں بھارت کا یوم آزادی، یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا، اس موقع پر اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں کی تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا۔

یوم سیاہ کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے لیے ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں یوم سیاہ کی مناسبت سے بھارت مخالف ریلیاں نکالی گئیں اور کُل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی ہائی کمیشن کے قریب مظاہرہ کیا۔

کراچی سمیت سندھ کے شہروں سکھر اور حیدرآباد میں بھی یوم سیاہ کے موقع پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں جبکہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں یوم سیاہ کے حوالے سے سب سے بڑی ریلی منعقد کی گئی۔

بلوچستان میں یوم سیاہ کے موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سمیت سماجی اراکین نے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی۔

پشاور میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی گئی جبکہ بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا اور چوک یاد گار اور چمکنی کے علاقے میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

یوم سیاہ کے موقع پر نریندر مودی کے پُتلے کو علامتی طور پر بھانسی دی گئی — فوٹو: رائٹرز

پاکستان میں یوم سیاہ کے موقع پر سرکاری عمارتوں پر  قومی پرچم سرنگوں رہا — فوٹو: اے ایف پی

پشاور میں بھی مظاہروں کے ذریعے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا — فوٹو: رائٹرز

یوم سیاہ پر مظاہروں کے دوران بھارتی پرچم نذر آتش کیے گئے — فوٹو: اے ایف پی

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ہی بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا — فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں یوم سیاہ کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئیں — فوٹو: اے ایف پی

مک بھر میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا — فوٹو: اے ایف پی

یوم سیاہ کے موقع پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں  بھارت مخالف مظاہرے کیے گئے — فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد میں یوم سیاہ پر  بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کیا گیا — فوٹو: اے ایف پی

یوم سیاہ کی ریلیوں میں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی  — فوٹو: اے ایف پی

لاہور میں یوتھ فورم فار کشمیر نے احتجاجی ریلی نکالی — فوٹو: اے ایف پی

کوئٹہ میں بھارت مخالف مظاہرے کیے گئے — فوٹو: اے ایف پی

آزاد کشمیر میں یوم سیاہ کے موقع پر احتجاج کیا گیا — فوٹو: اے ایف پی

مظفر آباد میں یومِ سیاہ کے موقع پر بھارت کے خلاف ریلی نکالی گئی — فوٹو: اے پی

یوم سیاہ کے موقع پر مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی گئی — فوٹو: اے ایف پی

پارلیمنٹ کے باہر کشمیر سے متعلق بینرز بھی آویزاں کیے گئے — فوٹو: اے ایف پی

مظاہرین نے مختلف طریقوں سے اپنے غصے کا اظہار کیا — فوٹو: اے ایف پی