• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

چیئرمین سینیٹ کے بھائی وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی تعینات

شائع August 15, 2019
اعجاز سنجرانی چیئرمین سینیٹ کے چھوٹے بھائی ہیں—فائل فوٹو: ڈان نیوز
اعجاز سنجرانی چیئرمین سینیٹ کے چھوٹے بھائی ہیں—فائل فوٹو: ڈان نیوز

کوئٹہ: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی اعجاز سنجرانی کو وزیراعلیٰ بلوچستان کا معاونِ خصوصی تعینات کردیا گیا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لائی گئی تحریک عدم اعتماد ناکامی سے دوچار ہونے کے ساتھ ہی صادق سنجرانی اپنا منصب بچانے میں کامیاب رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تبدیلی کی تحاریک ناکام

اعجاز سنجرانی کی تعیناتی کا اعلان ایک سرکاری اعلامیے کے ذریعے کیا گیا جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا۔

یہ بات مدِ نظر رہے کہ معاون خصوصی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بدھ کے روز جاری کیا گیا جو عام تعطیل کا دن تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت بلوچستان کے قواعد و ضوابط کے اصول 6 کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان آئندہ احکامات تک بخوشی اعجاز سنجرانی کو معاون خصوصی تعینات کرنے کا اعلان کرتے ہیں جس کا اطلاق فوری ہوگا۔

مزید پڑھیں: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی قائم مقام صدر بننے کیلئے اہل قرار

دلچسپ بات یہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں بھی اعجاز سنجرانی اس وقت کے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کے معاون خصوصی رہے تھے۔


یہ خبر 15 اگست 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024