• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ہواوے کا نیا فلیگ شپ فون آئندہ ماہ متعارف کرائے جانے کا امکان

شائع August 13, 2019
میٹ 30 بیک سے ایسا ہوسکتا ہے — فوٹو بشکریہ سلیش لیکس
میٹ 30 بیک سے ایسا ہوسکتا ہے — فوٹو بشکریہ سلیش لیکس

ہواوے کی جانب سے فلیگ شپ میٹ 30 سیریز کے فونز ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

روس کی ایک ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا گیا کہ میٹ سیریز کے فونز 19 ستمبر کو متعارف کرائے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ہواوے کے کنزیومر بزنس سافٹ وئیر کے صدر وانگ چینگ لو نے گزشتہ ہفتے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میٹ 30 سیریز کو یورپ میں سب سے پہلے متعارف کرایا جائے گا جس میں کمپنی کا نیا طاقتور کیرین 990 پراسیسر دیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق یہ نیا پراسیسر توانائی بچانے کے لیے حوالے سے زیادہ موثر ثابت ہوگا۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے ٹوئٹر پر اسمارٹ فونز کی تفصیلات کرنے والے صارف آئس یونیورس نے بتایا تھا کہ اس سیریز میں بیک پر ایک کی بجائے 2 کیمرے ایسے ہوں گے جو 40 میگاپکسل سنسر سے لیس ہوں گے۔

میٹ 30 اور میٹ 30 پرو میں کمپنی کے اپنے ای ایم یو آئی 10 کا امتزاج اینڈرائیڈ کیو سے کیا جائے گا، یعنی کمپنی کے اپنے ہارمونی آپریٹنگ سسٹم کی جگہ گوگل کے آپریٹنگ سسٹم کو ہی ترجیح دی جائے گی۔

اس کے علاوہ ون پلس 7 پرو کی طرح 90 ہرٹز ڈسپلے دیئے جانے کا امکان ہے۔

اس سیریز کے ایک فون میں 6.7 انچ کیو ایچ ڈی پلس اسکرین، 4200 ایم اے ایچ بیٹری 55 واٹ سپرچارج سپورٹ کے ساتھ دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

ایسی بھی افواہیں ہیں کہ اس سیریز کے فونز میں گوگل سروسز پر انسٹال نہیں ہوں گی جس کی وجہ امریکی حکومت اور ہواوے کے درمیان کے تنازعات ہیں۔

خیال رہے کمپنی کی جانب سے فی الحال نئے فلیگ فونز کو متعارف کرانے کی تاریخ کا فی الحال باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے جو آئندہ چند دنوں میں کیا جاسکتا ہے۔

عام طور پر میٹ سیریز کے فونز کمپنی کی جانب سے اکتوبر میں متعارف کرائے جاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024