• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پریانکا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی خواہاں؟

شائع August 12, 2019
اداکارہ نے سوال پوچھنے پر پاکستانی نژاد لڑکی کو جھاڑ پلادی—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے سوال پوچھنے پر پاکستانی نژاد لڑکی کو جھاڑ پلادی—اسکرین شاٹ

امریکی گلوکار نک جونس سے دسمبر 2018 میں شادی کرنے کے بعد امریکا منتقل ہوجانے والی بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے موقع پر ایک بار پھر متنازع بیان دے کر مداحوں کو ناراض کردیا۔

اگرچہ پریانکا چوپڑا نے اس بار کوئی نیا بیان نہیں دیا، تاہم انہوں نے اپنے پرانے بیان سے متعلق سوالات پوچھے جانے پر پاکستانی نژاد خاتون کو جھاڑ پلادی، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پریانکا چوپڑا کو بھارت و پاکستانی افراد نے اس قدر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ عید الاضحیٰ کے دن پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنی رہیں اور سیکڑوں افراد نے انہیں یاد دلایا کہ وہ اقوام متحدہ (یو این) کے ذیلی ادارے کی سفیر ہیں، اس لیے انہیں جنگ کی باتیں شبہ نہیں دیتیں۔

پریانکا چوپڑا پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ اس لیے بنیں کہ ان کی امریکی شہر لاس اینجلس کے ایک ایونٹ میں بنائی گئی 2 ویڈیوز سامنے آئیں، جن میں وہ جنگ سے متعلق اپنے خیالات پر سوال پوچھے جانے پر پاکستانی نژاد مداح خاتون پر بھڑک جاتی ہیں۔

ٹوئٹر پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاس اینجلس میں ہونے والی تقریب کے دوران پاکستانی نژاد امریکی خاتون عائشہ ملک اداکارہ سے رواں برس فروری میں کیے جانے والے ٹوئیٹ پر سوال کرتی ہیں جس پر اداکارہ ان پر بھڑک جاتی ہیں۔

عائشہ ملک نے اداکارہ سے سوال کیا کہ انہوں نے رواں برس فروری میں ٹوئیٹ کے ذریعے بھارتی فوج کی حمایت کی اور مبینہ طور پر وہ دونوں ممالک میں نیوکلیئر جنگ کی خواہاں ہیں؟

پاکستانی نژاد خاتون نے اپنا سوال جاری رکھتے ہوئے اداکارہ کو کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ’یونیسیف‘ کی سفیر برائے خیر سگالی ہیں، انہیں جنگ کی باتیں شبہ نہیں دیتیں اور پھر پاکستان میں ان کے لاکھوں مداح ہیں، جو ان کی دونوں ممالک میں جنگ کی خواہش کی بات سے ناراض ہوئے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائشہ ملک کا سوال ختم ہی نہیں ہوا تھا کہ تقریب کے منتظمین میں شامل ایک اہلکار ان سے مائیک چھین لیتے ہیں اور اسی دوان پریانکا چوپڑا پاکستانی نژاد خاتون کو جھاڑ پلا دیتی ہیں۔

پریانکا چوپڑا نے عائشہ ملک کا درست انداز میں جواب دینے کے بجائے ان پر الزام لگایا کہ وہ خوامخواہ چلا رہی ہیں، وہ یہ بات آرام سے بھی کر سکتی تھیں، ساتھ ہی اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ان کا سوال سن لیا ہے۔

ایک اور ویڈیو میں پریانکا چوپڑا پاکستانی نژاد لڑکی کے سوال کا جواب دیتے دکھائی دیتی ہیں، تاہم وہ عائشہ ملک کے سوال کا براہ راست جواب دینے کے بجائے غیر متعلقہ باتیں کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ ’ان کے پاکستان میں کئی دوست ہیں اور وہ خود بھارت سے ہیں، انہوں نے جنگ کی خواہش پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک محب وطن بھارتی ہیں‘۔

پریانکا چوپڑا کی جانب سے پاکستانی نژاد خاتون کو جھاڑ پلانے پر انہیں بھارت و پاکستانی صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب کہ کچھ افراد ان کی جھوٹی شہرت کا پردہ بھی اٹھایا۔

خیال رہے کہ رواں برس فروری میں جب بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول ۰ایل او سی) کی خلاف ورزی پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی جاری تھی تو اداکارہ نے بھارتی فوج کی حمایت میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے ’جے ہند‘ اور ’بھارتی فوج‘ کے ہیش ٹیگ استعمال کیے تھے۔

اداکارہ کے اس ٹوئیٹ کو ان کی جانب سے دونوں ممالک میں جنگ کی خواہش کے طور پر لیا گیا تھا اور انہیں عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کہ وہ یونیسیف کی سفیر ہونے کے باوجود جنگ کی باتیں کر رہی ہیں۔

پریانکا چوپڑا نے پرانے ٹوئیٹ پر پوچھے گئے سوال پر پاکستانی نژاد خاتون کو ایک ایسے وقت میں جھاڑ پلائی ہے جب کہ ایک بار پھر دونوں ممالک میں کشیدگی جاری ہے۔

دونوں ممالک میں حالیہ کشیدگی بھارت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے پر شروع ہوئی۔

بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو ختم کردیا تھا، جس پر اسے عالمی برادری کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024