• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

بھارتی فورسز کے سامنے کشمیریوں کے آزادی کے نعرے

شائع August 11, 2019

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب آرٹیکل 370 کے خاتمے اور کرفیو کے نفاذ کے ایک ہفتے بعد مسلسل دوسرے روز بھی احتجاج کیا گیا جبکہ فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق سری نگر میں ہزاروں افراد نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور آزادی کے نعرے لگائے، نوجوانوں نے ٹائر نذر آتش کیے اور پولیس کی فائرنگ کے جواب میں پتھراؤ کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں ہفتے کو کرفیو میں معمولی نرمی کی گئی تھی تاکہ عوام کھانے پینے کی اشیا حاصل کرسکیں جس کے بعد دکانوں میں شہریوں کی قطاریں لگ گئیں۔

شہریوں نے اس موقع پر بھارتی حکومت کے اقدام کو نفرت انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وادی کے حالات بدستور خراب ہیں اور ہمیں مزید خدشات ہیں لیکن یہ حالات اس وقت تک ٹھیک نہیں ہوسکتے جب تک بھارت کشمیریوں کا جائز حق نہیں دیتا۔

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باوجود بچوں اور نوجوانوں کے علاوہ خواتین نے بھی آزادی کے لیے احتجاج کیا — فوٹو:اے پی
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باوجود بچوں اور نوجوانوں کے علاوہ خواتین نے بھی آزادی کے لیے احتجاج کیا — فوٹو:اے پی
احتجاج کے دوران کشمیری نوجوانوں نے ٹائر نذر آتش کیے—فوٹو:رائٹرز
احتجاج کے دوران کشمیری نوجوانوں نے ٹائر نذر آتش کیے—فوٹو:رائٹرز
کشمیری نوجوان پولیس کی شیلنگ کا جواب پتھر سے دیتے رہے—فوٹو:رائٹرز
کشمیری نوجوان پولیس کی شیلنگ کا جواب پتھر سے دیتے رہے—فوٹو:رائٹرز
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کو ایک ہفتے سے زیادہ عرصہ ہوگیا—فوٹو:اے ایف پی
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کو ایک ہفتے سے زیادہ عرصہ ہوگیا—فوٹو:اے ایف پی
سری نگر میں مسلسل دوسرے روز بھی بھارت کے خلاف احتجاج کیا گیا—فوٹو:اے ایف پی
سری نگر میں مسلسل دوسرے روز بھی بھارت کے خلاف احتجاج کیا گیا—فوٹو:اے ایف پی
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کو ایک ہفتے سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا—فوٹو:اے ایف پی
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کو ایک ہفتے سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا—فوٹو:اے ایف پی
مقبوضہ کشمیر میں ہفتے کو کرفیو میں نرمی کی گئی تھی —فوٹو:اے ایف پی
مقبوضہ کشمیر میں ہفتے کو کرفیو میں نرمی کی گئی تھی —فوٹو:اے ایف پی
آرٹیکل 370 کی منسوخی سے قبل ہی مقبوضہ کشمیر میں اضافی فوج تعینات کی گئی تھی —
فوٹو:اے ایف پی
آرٹیکل 370 کی منسوخی سے قبل ہی مقبوضہ کشمیر میں اضافی فوج تعینات کی گئی تھی — فوٹو:اے ایف پی
بھارتی فوج نے سری نگر سمیت دیگر شہروں میں جگہ جگہ خار دار تاریں بچھادیں —فوٹو:اے پی
بھارتی فوج نے سری نگر سمیت دیگر شہروں میں جگہ جگہ خار دار تاریں بچھادیں —فوٹو:اے پی
سری نگر میں خواتین نے بھی بھارت کے خلاف احتجاج کیا—فوٹو:اے پی
سری نگر میں خواتین نے بھی بھارت کے خلاف احتجاج کیا—فوٹو:اے پی
بھارتی فوج نے کشمیریوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچایا—فوٹو:رائٹرز
بھارتی فوج نے کشمیریوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچایا—فوٹو:رائٹرز
بھارتی فوج اور پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کیا—فوٹو:اے ایف پی
بھارتی فوج اور پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کیا—فوٹو:اے ایف پی
مقبوضہ کشمیر میں خواتین نے جمعے کو بھی احتجاج کیا تھا اور فلک شگاف نعرے لگائے—فوٹو:اے پی
مقبوضہ کشمیر میں خواتین نے جمعے کو بھی احتجاج کیا تھا اور فلک شگاف نعرے لگائے—فوٹو:اے پی