• KHI: Asr 4:16pm Maghrib 5:52pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm
  • ISB: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm
  • KHI: Asr 4:16pm Maghrib 5:52pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm
  • ISB: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm

دارچینی پانی صحت کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

شائع August 9, 2019
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

دار چینی تو ایسا مصالحہ ہے جو پاکستان کے ہر گھر میں ہی استعمال ہوتا ہے۔

اس کا ذائقہ اور مہک پکوان کا ذائقہ دوبالا کرتے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ صحت کے لیے بھی بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔

یہ متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس، اینٹی بائیوٹٰکس خصوصیات سے بھرپور مصالحہ ہے۔

اور ضروری نہیں کہ آپ اسے کھائیں، اسے پانی میں ملا کر پینا معمول بنالینا بھی صحت کے لیے جادوئی اثر مرتب کرسکتا ہے۔

دارچینی پانی کے فوائد درج ذیل ہیں۔

جسمانی مدافعتی نظام مضبوط بنائے

یہ مشروب اینٹی آکسائیڈنٹس، پولی فینولز اور دیگر اجزا سے بھرپور ہوتا ہے جو جسمانی مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں، یہ جراثیم کش ہوتا ہے جس سے متعدد امراض جیسے سانس کی نالی کے تنفس اور امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

موٹاپے سے نجات

اس مشروب کا استعمال جسمانی وزن میں کمی لانے میں بھی مدد دے سکتا ہے، کیونکہ اسے پینے سے پیٹ زیادہ دیر تک بھرا رہنے کا احساس ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں بے وقت منہ چلانے کی عادت پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے، جو موٹاپے سے بچاﺅ کے لیے مددگار ہے۔

جسمانی ورم میں کمی

ایسے افراد جو اکثر جوڑوں کے درد کا شکار رہتے ہیں، ان کے لیے دارچینی کا پانی ریلیف پہنچا سکتا ہے، دارچینی کی ورم کش خصوصیات شدید درد کو کم کرتے ہیں، اس کے علاوہ یہ مشروب خون کی گردش بھی بہتر کرتا ہے جس سے جوڑوں کے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

بلڈشوگر لیول کنٹرول کرے

دار چینی کی چائے بناکر پینا بلڈشوگر لیول کو کم کرتا ہے اور انسولین کی حساسیت کو بڑھاتا ہے، جس سے بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔۔ ایسا کرنے سے توند کی چربی گھلانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

سانس کی بو دور کریں

اگر تو آپ کو سانس کی بو کی شکایت ہے جو بیکٹریا کی وجہ سے ہوتی ہے تو دارچینی اس کے علاج کے لیے مفید ہے۔ سانس میں بو پیدا ہو رہی ہو تو ایک ٹکڑے دارچینی کو پانی میں ڈال کر پی لیں، جس سے اس مسئلے سے نجات پانے میں مدد ملے گی۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 دسمبر 2024
کارٹون : 27 دسمبر 2024