• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سام سنگ گلیکسی نوٹ 10 میں اس بار کیا کچھ نیا ہے؟

شائع August 7, 2019
ممکنہ گلیکسی نوٹ سیریز کے فونز — فوٹو بشکریہ ڈرائیڈ لائف
ممکنہ گلیکسی نوٹ سیریز کے فونز — فوٹو بشکریہ ڈرائیڈ لائف

سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 10 سات اگست (پاکستانی وقت کے مطابق آٹھ اگست کو رات ایک بجے کے بعد) نیویارک میں ایک ایونٹ میں متعارف کرایا جارہا ہے۔

یہ پہلی بار ہے جب سام سنگ کی جانب سے نوٹ سیریز کا فون 2 مختلف ورژن یعنی نوٹ 10 اور نوٹ 10 پلس کی شکل میں متعارف کرایا جائے گا مگر آخری دن بھی اس کے بارے میں لیکس کا سلسلہ تھم نہیں سکا۔

ڈرائیڈ لائف کی رپورٹ میں سام سنگ کے مارکیٹنگ میٹریل کو لیک کیا گیا جس میں اس فون کے بارے میں تمام تر تفصیلات موجود ہیں۔

اس مارکیٹنگ میٹریل کے مطابق گلیکسی نوٹ 10 میں 6.3 انچ جبکہ نوٹ 10 پلس میں 6.8 انچ ڈسپلے دیا جائے گا اور دونوں میں ہول پنچ سیلفی کیمرا موجود ہوگا۔

اس بار سام سنگ کی جانب سے ایس پین میں بھی کئی نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا جیسے ائیر جیسچر، ریمورٹل سوئچنگ کیمرا لینسز اور ہینڈ رائٹنگ ٹو ٹیکسٹ وغیرہ۔

اس فون میں سام سنگ کی جانب سے سپرفاسٹ چارج فیچر بھی دیا جارہا ہے جس کی بدولت چند منٹ کی چارجنگ سے فون کئی گھنٹوں تک استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

جہاں تک کیمروں کی بات ہے تو اس کے نئے کیمرا فیچرز میں ہر طرح کی روشنی میں بہترین پورٹریٹ، لینڈ اسکیپ اور سپرکلوز اپ تصاویر لینا ممکن ہوگا جبکہ پہلی بار نیا آڈیو زوم مائیکرو فونز بھی دیئے جارہے ہیں، جو ساﺅنڈ کوالٹی کو بہتر بنائے گا۔

فوٹو بشکریہ ڈرائیڈ لائف
فوٹو بشکریہ ڈرائیڈ لائف

اس لیک میں فون کی قیمتوں کا ذکر بھی ہے جس کے مطابق نوٹ 10 صارفین کو 949 ڈالرز (ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ نوٹ 10 پلس 1099 ڈالرز (ایک لاکھ 75 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا، اس طرح یہ سام سنگ کا مہنگا ترین فون بھی ہوگا۔

حالیہ مہینوں میں سامنے آنے والی مختلف لیکس کے مطابق نوٹ سیریز کے ان دونوں فونز میں بیسک اسٹوریج 256 جی بی سے شروع ہوگی جو کہ گلیکسی ایس 10 سے ڈبل ہے، جس کی وجہ نوٹ 10 میں ممکنہ طور پر مائیکرو ایس ڈی سپورٹ نہ دیئے جانے کا امکان ہے، جبکہ ہیڈفون جیک کو بھی ختم کیا جاسکتا ہے۔

یہ سام سنگ کا پہلا فون ہوگا جس میں اوپری اور نچلے بیزل کو لگ بھگ ختم کردیا گیا ہے جبکہ پنچ ہول کیمرا سائیڈ کی بجائے اسکرین کے اوپر سینٹر میں دیا جائے گا۔

ایسا بھی کہا جارہا ہے کہ گلیکسی نوٹ پلس میں سپر امولیڈ ڈسپلے کے ساتھ ایکسینوس 9828 پراسیسر یا اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر دیا جائے گا۔

اس فون میں اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم ہوگا مگر اسے بعد میں اینڈرائیڈ کیو سے اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔

پہلی بار گلیکسی نوٹ 10 میں بیک پر تین کیمروں کا سیٹ اپ دیا جارہا ہے جبکہ فلیش کو اس کے برابر میں منتقل کیا جارہا ہے۔

اسی طرح گلیکسی نوٹ 10 پلس میں بیک پر تین کی بجائے 4 کیمرے ہوں گے، مگر ایک کیمرا تھری ڈی ٹائم آف لائٹ سنسر سے لیس ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024