• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بانجھ پن سے پریشان خاتون کے گھر 13 ماہ میں 4 بچوں کی پیدائش

شائع August 5, 2019 اپ ڈیٹ August 6, 2019
— فوٹو بشکریہ ٹوڈے ڈاٹ کام
— فوٹو بشکریہ ٹوڈے ڈاٹ کام

کیا آپ یقین کرسکتے ہیں کہ بانجھ پن کے مسائل شکار خاتون 13 ماہ کے دوران 4 بچوں کی ماں بن جائے؟

ایسا واقعی ہوا ہے اور نیویارک سے تعلق رکھنے والی ٹریسی کلاینڈو نامی خاتون کے گھر میں 13 ماہ میں 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

ٹریسی کی پہلی شادی سے ایک بیٹا تھا مگر دوسری شادی کے بعد سے وہ اور ان کے شوہر مزید بچوں کے خواہشمند تھے مگر برسوں تک بانجھ پن کے مسائل کا سامنا رہا، ایک اسقاط حمل اور 4 بار آئی وی ایف طریقہ علاج ناکام ثابت ہوا۔

جب ٹریسی کا پہلا بیٹا 12 سال کا ہوا تو انہوں نے کرائے کی کوکھ (سروگیسی) فراہم کرنے والی ایک ایجنسی سے رابطہ کیا۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا 'میں بچے کی بہت زیادہ خواہشمند تھی اور پیدائش کو یقینی بنانے کے لیے سب کچھ کرنا چاہتی تھی'۔

اور پھر ایسا ہوا مگر کچھ عجیب ہوا کیونکہ انہوں نے جو کوکھ کرائے پر لی، اس سے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی جبکہ اس کے چند ماہ بعد ٹریسی نے بھی جڑواں بچوں کو جنم دیا اور اس طرح 3 افراد کا خاندان اچانک 7 کا ہوگیا۔

یہ واقعہ 2017 کا ہے جب سروگیٹ نے جڑواں بچیوں کو جنم دیا۔

اس دوران ٹریسی نے بھی سروگیٹ سے ہونے والے بچوں کے 4 ماہ بعد ایک بیٹی کو جنم دیا، مگر اس کے 13 ہفتے بعد ٹریسی کو ایسا لگا جیسے ان کے پیٹ اچانک پھول گیا ہے 'میں کافی پتلی تھی تو یہ بہت زیادہ نمایاں تھا، میں سوچتی تھی کہ مجھے مسئلے کا سامنا ہے اور پھر ڈاکٹر سے رجوع کیا'۔

اور پھر انکشاف ہوا کہ برسوں سے حمل کی کوشش کرنے والی خاتون 3 ماہ کی حاملہ تھیں اور وہ یہ جان کر دنگ رہ گئیں 'یہ ڈرا دینے والا تھا، مجھے تو یقین ہی نہیں آیا '۔

وہ اور ان کے شوہر بھی حیران رہ گئے کیونکہ پہلے ہی ایک سال سے کم عمر 3 بچے ان کے گھر میں موجود تھے۔

اس طرح چند ماہ بعد ان کے ہاں قبل از وقت یعنی 29 ویں ہفتے میں بیٹے کی پیدائش ہوئی اور جب انہیں احساس ہوا کہ صرف 13 ماہ کے دوران ان کے گھر میں 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بس آپ کو اپنی امید کو زندہ رکھنا چاہیے، کیونکہ آپ نہیں جانتے کہ قسمت نے آپ کے لیے مستقبل میں کیا چھپا رکھا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024