• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

امریکا: ٹیکساس کے بعد اوہائیو میں بھی فائرنگ، 9 افراد ہلاک

شائع August 4, 2019 اپ ڈیٹ August 5, 2019
پولیس کے مطابق حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا — فوٹو: اے ایف پی
پولیس کے مطابق حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا — فوٹو: اے ایف پی

امریکا کی ریاست اوہائیو میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 9 افراد کو ہلاک اور 16 کو زخمی کردیا، جبکہ پولیس نے حملہ آور کو بھی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی اخبار نیو یار ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق واقعہ ریاست اوہائیو کے علاقے ڈے ٹن میں پیش آیا۔

ایک مسلح شخص نے 3 اور 4 اگست کی درمیانی شب شہر کی آریگن انٹرٹینمنٹ کے علاقے میں ایسٹ ففتھ اسٹریٹ پر لوگوں پر فائرنگ کی۔

مزید پڑھیں: امریکا: شاپنگ مال میں فائرنگ سے 20 افراد ہلاک، حملہ آور زیرحراست

فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوئے جبکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو بھی ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں 16 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال پہنچادیا گیا۔

خیال رہے کہ یہ امن کے داعی ملک امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کا دوسرا واقعہ ہے جس میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

گزشتہ روز امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ مال میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 20 افراد کو قتل اور 26 افراد کو زخمی کردیا تھا جبکہ واقعے کے بعد حملہ آور نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024