• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے‘

شائع August 3, 2019
بھارت کلسٹر بم کا استعمال کرکے بہت خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، شاہ محمود قریشی — فائل فوٹو: ٹوئٹر
بھارت کلسٹر بم کا استعمال کرکے بہت خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، شاہ محمود قریشی — فائل فوٹو: ٹوئٹر

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے۔

ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کلسٹر بم کا استعمال کرکے جینوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کلسٹر بم کا استعمال کرکے بہت خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، اس کی کارروائیوں سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی پہلی حکمت عملی یہی ہے کہ سفارتی ذرائع کے ذریعے بھارت پر دباؤ ڈالا جائے۔

مزید پڑھیں: بھارت نے کنٹرول لائن پر کلسٹر بم سے شہریوں کو نشانہ بنایا، پاک فوج

انہوں نے بتایا کہ اس معاملے کو بین الاقوامی سطح پر بھی اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور عالمی طاقتوں کی توجہ اس جانب بھی مبذول کروائی جائے گی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جن واقعات کا ڈر تھا وہ سامنے آرہے ہیں اور ڈر ہے کہ بھارت نیا ناٹک کرکے پاکستان پر انگلیاں اٹھانے کا موقع ڈھونڈ رہا ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کا مسئلہ حل ہونے کے قریب ہے، تاہم ایسے میں مجھے خدشہ ہے کہ کچھ قوتیں ہیں جو پاکستان کو دوسری جانب مشغول کرنے کی کوشش کریں گی اور یہ نہیں چاہیں گی افغان مسئلہ حل ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بھارت کے ہاتھوں سے نکلتی جارہی ہے، وہ وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا اور ڈونلڈ ٹرمپ کی کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں امن و استحکام پورے خطے کیلئے کلیدی ہے، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلسل معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بھی بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو کلسٹر بم سے نشانہ بنانے کی سخت مذمت کی۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت کی جارحیت قابل مذمت ہے، بھارت نے کلسٹر بم گرائے اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی، بھارت کو مناسب اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 30 جولائی کو بھارتی فوج نے ایل او سی سے متصل دانا، ڈھڈنیال، جوڑا اور شاہ کوٹ سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک 26 سالہ نوجوان نعمان احمد جاں شہید جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 9 شہری زخمی ہوگئے تھے۔

اس حوالے سے آج (3 اگست کو) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ بھارتی فوج شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے کلسٹر بم کا استعمال کر رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024