• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

پاکستانی کھلاڑیوں کی مکمل کاؤنٹی سیزن کھیلنے کی درخواست مسترد

شائع August 2, 2019
اظہر علی سمیت متعدد پاکستانی کھلاڑی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
اظہر علی سمیت متعدد پاکستانی کھلاڑی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے بیرون ملک موجود پاکستانی کھلاڑیوں کی مکمل کاؤنٹی سیزن کھیلنے کی درخواست مسترد کردی۔

کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف پاکستانی کھلاڑیوں نے پی سی بی سے درخواست کی تھی کہ انہیں مکمل کاؤنٹی سیزن کھیلنے کی اجازت دی جائے۔

البتہ بورڈ نے کھلاڑیوں کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے اس پیشکش کو مسترد کردیا اور کھلاڑیوں کو باور کراتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کو لازمی قرار دے دیا۔

پی سی بی کا کہناہے ڈومیسٹک سیزن کا آغاز ستمبر کے وسط سے ہوگا جس میں تمام کھلاڑیوں کو لازمی شرکت کرنا ہو گی۔

یاد رہے کہ پاکستان کے بابر اعظم، محمد عامر، فخر زمان، عماد وسیم، فہیم اشرف اور اظہرعلی کاؤنٹی کھیلنے میں مصروف ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024