• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'ہمیں شرمندگی ہے کہ فردوس جمال ہماری انڈسٹری کا حصہ ہیں'

شائع August 2, 2019
فردوس جمال نے گزشتہ ہفتے ماہرہ خان پر تنقید کی تھی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فردوس جمال نے گزشتہ ہفتے ماہرہ خان پر تنقید کی تھی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال کی جانب سے ایک مارننگ شو میں اداکارہ ماہرہ خان پر کی جانے والی تنقید اس وقت ایک بہت بڑا تنازع بن چکی ہے۔

فردوس جمال نے فیصل قریشی کے مارننگ شو میں گزشتہ ہفتے ماہرہ خان کو اداکارہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے ایک ماڈل قرار دیا تھا جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ماہرہ خان کو اس عمر میں ماؤں کا کردار نبھانا چاہیے۔

اداکار کے اس بیان کے سامنے آتے ہی پورے سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، کسی نے انہیں عورت سے نفرت کرنے والا مرد قرار دیا تو کسی نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ نئے اداکاروں کے آگے آنے سے خوفزدہ ہونے کے بجائے انہیں موقع دیں جبکہ کسی نے ان پر صنفی تعصب کا الزام بھی لگایا۔

اس موقع پر انٹرنیٹمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بڑے بڑے فنکار بھی ماہرہ کے سپورٹ میں سامنے آگئے اور فردوس جمال کو تنقید کا نشانہ بنانے لگے۔

ماہرہ خان نے خود بھی ایک بیان میں دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ نفرت کا جواب صرف پیار سے دینا چاہتی ہیں اور کامیاب خواتین کے خیال سے لوگوں کو ڈرنا نہیں چاہیے۔

ماہرہ کا بیان سامنے آنے کے بعد جہاں ایسا محسوس ہورہا تھا کہ یہ معاملہ اب ختم ہونے جارہا ہے وہیں پاکستان کی نامور ہدایت کار اور پروڈیوسر مومنہ درید نے اس معاملے پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے نیا تنازع کھڑا کردیا۔

ہم ٹیلی ویژن کی سینئر پروڈیوسر اور ایم ڈی پروڈکشن کمپنی کی مالک اور سی ای او مومنہ درید نے ماہرہ خان کے حق میں بیان جاری کرتے ہوئے سینئر اداکار فردوس جمال کے ساتھ کسی بھی قسم کا پروفیشنل تعلق نہ رکھنے کا اعلان کردیا۔

مومنہ درید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے جاری بیان میں کہا کہ 'ماہرہ خان مجھے تم پر فخر ہے، وہ فردوس جمال کی تنقید پر بہت ہی منفی انداز میں جواب دے سکتی تھی جو اس کا حق بھی تھا لیکن اس نے نفرت کا جواب پیار سے دینا بہتر سمجھا، یہ ایک مضبوط عورت ہونے کی نشانہ ہے'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ماہرہ خان پاکستان کا فخر ہیں، وہ صرف ظاہری طور پر خوبصورت ہی نہیں بلکہ ان کا دل بھی صاف ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ سپر اسٹار ہیں۔

مومنہ درید نے فردوس جمال کے ساتھ مستقبل میں کام نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں فردوس جمال کے لیے کچھ بول کر اپنے الفاظ ضائع نہیں کرنا چاہتی، میں صرف یہی کہوں گی ہمیں شرمندگی ہے کہ وہ ہماری انڈسٹری کا حصہ ہیں، ایک خاتون پروڈیوسر ہونے کے ناطے میں یہ صاف صاف بتادینا چاہتی ہوں کہ میری کمپنی ایم ڈی پروڈکشنز فردوس جمال کے تعصبی اور رجعت پسندانہ رویہ کی وجہ سے اب ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا کام نہیں کرے گی'۔

یہ بھی پڑھیں: اگر ماہرہ خان اسٹار ہیں تو فردوس جمال لیجنڈ، اداکار شان

مومنہ درید کے اس بیان کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ہم ٹی وی کی پروڈیوسر کو سینئر اداکار کے لیے ایسے سخت جملے کہنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

نامور اداکار فیروز خان نے بھی مومنہ درید کے اس فیصلے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خاتون پروڈیوسر کو چیلنج دے دیا۔

فیروز خان نے مومنہ کے بیان کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'میرا سوال یہ ہے کہ کیا اظہار رائے کی آزادی سے آپ کو یہ ملتا ہے؟ کسی کی روزی روٹی کو روکنا؟ اگر ایسا ہی ہے تو پھر میں یہ چاہتا ہوں کہ ہر اس شخص کے ساتھ ایسا ہی ہو جو کسی دوسرے کو انٹرنیٹ پر برا بھلا کہتا ہے، لیکن یہ ہو نہیں سکتا، ہر بات کی حد ہوتی ہے، اٹھ جائیں اس سے قبل آپ کی باری آجائے'۔

جبکہ فیروز خان نے اپنے بیان میں ShowMeIfYouCanCancelMe# کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے مومنہ کو چیلنج کیا کہ وہ ان کے ساتھ بھی ایسا کرکے دکھائیں جو انہوں نے فردوس جمال کے ساتھ کیا۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان ہم ٹی اور ایم ڈی پروڈکشنز کے کئی بڑے پروجیکٹس کا حصہ بن چکی ہیں۔

ہمسفر اور بن روئے، یہ وہ بڑے ڈرامے ہیں جو ہم ٹی وی پر ریلیز ہوئے، جس میں ماہرہ خان نے مرکزی کردار نبھائے۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم 'سپراسٹار' کو بھی مومنہ درید کی کمپنی پروڈیوس کررہی ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Hasan Aug 03, 2019 03:20am
يه حقيقت ہے کہ ماہرہ خان آنے والی فلم میں جچ نہیں رہی بھارتی فلموں سے متاثر رقص ہمارے پاکستانی معاشرے کی بالکل عکاسی نہیں کر رہے اور نہ ہی ماہرہ خان کی شخصیت کے مطابق ہیں۔
Tipu Aug 03, 2019 05:15pm
It was not that big an issue. Everyone has his own opinion and there is nothing bad in expressing. The fact remains that Firdous Jamal is an asset of Pakistan film and TV industry and his stature is much higher than Mahira who is offcourse a good actress too. People like Firdous are born in centuries.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024