• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

پیٹرولیم مصنوعات 8 روپے 90 پیسے مہنگی کرنے کی سفارش

شائع July 30, 2019
اوگرا  نے پیٹرول کی قیمت میں  5 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی — فائل فوٹو/ اے ایف پی
اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی — فائل فوٹو/ اے ایف پی

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے آئندہ ماہ اگست کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 90 پیسے اضافے کی سفارش کردی۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی سمری میں پیٹرول 5 روپے 15 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 65 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اوگرا نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی۔

مزید پڑھیں: حکومت کا رواں ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی نہ کرنے کا اعلان

اوگرا کی جانب سے مذکورہ سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی گئی ہے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے ٹیکس ریٹ میں ایڈجسٹمنٹ کیے جانے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

عیدالفطر سے قبل وفاقی حکومت نےاوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کو منظور کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول 112 روپے 68 پیسے کا ہوگیا تھا.

اس سے قبل مئی میں پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 42 پیسے اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت 108 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات 9 روپے تک مہنگی، نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا

یاد رہے کہ سال 2017 کے اوائل سے ہی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے تاہم ایک دو مرتبہ اس میں کمی بھی کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے حکومتی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ ملک میں تیل کی پیداوار بھی قلیل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024