• KHI: Fajr 5:19am Sunrise 6:35am
  • LHR: Fajr 4:44am Sunrise 6:05am
  • ISB: Fajr 4:47am Sunrise 6:10am
  • KHI: Fajr 5:19am Sunrise 6:35am
  • LHR: Fajr 4:44am Sunrise 6:05am
  • ISB: Fajr 4:47am Sunrise 6:10am

فلپائن کے جزائر میں زلزلہ، 8 افراد ہلاک

شائع July 28, 2019

فلپائن کے شمالی جزائر میں شدید زلزلے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 60 سے زائد شہری زخمی ہوگئے جبکہ کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق لوزان اسٹریٹ کے گنجان آباد جزائر میں 5 اعشاریہ 4 اور 5 اعشاریہ 9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے دو مرتبہ محسوس کیا گیا۔

صوبہ بٹانیز کے محکمہ ڈیزاسٹر رسپونس کے سربراہ رولڈان ایسڈیکول کا کہنا تھا کہ علی الصبح آنے والے زلزلے سے پتھر اور لکڑی سے تعمیر کیے گئے مکانات گر گئے اور شہریوں میں خوف پھیل گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمارے گھر کے اندر ساری چیزین جھول رہی تھیں اور ہم جان کو بچانے کے لیے باہر نکل آئے’۔

فلپائن میں آنے والے زلزلے سے عبادت گاہیں سمیت شہریوں کے مکانات کو بھی نقصان پہنچا—فوٹو:اے ایف پی
فلپائن میں آنے والے زلزلے سے عبادت گاہیں سمیت شہریوں کے مکانات کو بھی نقصان پہنچا—فوٹو:اے ایف پی