• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

حکومت اور اپوزیشن سینیٹ میں مقابلے کے لیے تیار

شائع July 27, 2019
فواد چوہدری نے اسی سلسلے میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی—فائل فوٹو: فیس بک
فواد چوہدری نے اسی سلسلے میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی—فائل فوٹو: فیس بک

اسلام آباد: سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے جمعیت علمائے پاکستان (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ حکمراں جماعت ان سے سینیٹ چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان کی حمایت کے لیے این آر او کی طرز پر کوئی ڈیل کرنا چاہتی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یکم اگست کو ہونے والے سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین اورحکومت کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کی جائے گی۔

اس ضمن میں سینیٹر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن کی جانب سے نامزد کردہ امیدوار میر حاصل بزنجو سے بھی ملاقات کی جبکہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسی سلسلے میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، پی ٹی آئی

سینیٹر شبلی فراز نے دعویٰ کیا کہ حکومت ایوان کا تقدس برقرار رکھنا چاہتی ہے کیوں کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی ہے لیکن یہ کہنا مضحکہ خیز ہے کہ وفد نے مولانا فضل الرحمٰن سے چیئرمین سینیٹ کے حق میں ووٹ کے لیے ملاقات کی۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ’انہیں یہ دیکھ کر بہت حیرانی ہوئی کہ ایک مذہبی رہنما جھوٹ بول رہے ہیں‘۔

بعدازاں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ مشترکہ اپوزیشن کے رہنما سے مزید ملاقات نہیں کریں گے، ہم اپنی طاقت کا اظہار کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

دوسری جانب فواد چوہدری نے چیئرمین سینیٹ سے ہونے والی ملاقات کے بعد ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایوانِ بالا میں صادق سنجرانی کا عہدہ محفوظ رکھنے کے لیے مختلف راستوں پر بات چیت کی۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن لمبا سفر طے کرچکی، حکومت کی خواہش کیسے پوری کریں؟ فضل الرحمٰن

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی جائے۔

ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری خفیہ ہے اس لیے انہیں امید ہے کہ اپوزیشن کے کئی سینیٹرز اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ دیں گے۔

قبل ازیں سینیٹ سیکریٹریٹ نے صدر عارف علوی سے سینیٹ کے آئندہ اجلاس کے لیے پریزائیڈنگ افسر نامزد کرنے کی درخواست کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کیلئے کوششیں

اس ضمن میں باخبر ذرائع نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سینیٹ سیکریٹریٹ نےن 3نام تجویز کیے ہیں جس میں حتمی نام صدر عارف علوی منتخب کریں گے۔

ترجیحی لحاظ سے یہ نام ولید اقبال، سردار یعقوب خان نثر اور ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم کے ہیں

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024