• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

لاہور: ضلعی انتظامیہ کا اپوزیشن کو مال روڈ پر احتجاج کی اجازت دینے سے انکار

شائع July 24, 2019
سلم لیگ (ن) نے 25 کو مال روڈ پر مشترکہ اپوزیشن کے احتجاج کی اجازت مانگی تھی—فائل فوٹو: ڈان نیوز
سلم لیگ (ن) نے 25 کو مال روڈ پر مشترکہ اپوزیشن کے احتجاج کی اجازت مانگی تھی—فائل فوٹو: ڈان نیوز

لاہور کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) نے اپوزیشن جماعتوں کو 25 جولائی کو یومِ سیاہ منانے کے اعلان کے پیشِ نظر مال روڈ پر احتجاج کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے مال روڈ پر جلسے، جلوس، احتجاج اور ریلیوں پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

لہٰذا ڈی سی آفس کسی صورت مال روڈ پر احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا 25 جولائی سے حکومت مخالف مظاہروں کا فیصلہ

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے 25 کو مال روڈ پر مشترکہ اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کرنے کی اجازت مانگی تھی۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ مال روڈ پر احتجاج کیا گیا تو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا جائے گا اور کسی صورت میں مال روڈ کو بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یاد رہے کہ 5 جولائی کو اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے پہلے اجلاس میں تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف ملک بھر میں 25 جولائی سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن کا 'دھاندلی زدہ' انتخابات کے خلاف یوم سیاہ منانے کا فیصلہ

اسی اجلاس کے دوران 25 جولائی کو یومِ سیاہ منانے کی حکمت عملی بھی مرتب کی گئی تھی جس کے تحت تمام بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024